سرینگر/
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے ٹیریٹوریل آرمی (ٹی اے) کے ایک جوان کی گولیوں سے چھلنی لاش بدھ کے روز سیکورٹی فورسز نے برآمد کی۔
پولیس نے بتایا کہ منگل کے روز شاہ سے لاپتہ ہونے والے فوجی جوان ہلال احمد بھٹ کی نعش اننت ناگ کے اترسو کے سانگلان جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے جوان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیاگیا تھا اور لاش ملنے کے بعد اسے طبی کارروائی کےلئے اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر انڈئن آرمی نے 24 اکتوبر کو کازوان فاریسٹ میں جموںکشمیرپولیس اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشن شروع کیا تھا۔ سری نگر میں قائم فوج کی چنار کور کے ایک جوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن رات بھر جاری رہا۔
اگست 2023 میں ایک فوجی جوان چھٹی کے دوران کشمیر کے اپنے آبائی ضلع کولگام سے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بعد میں پولیس نے اسے ڈھونڈ لیا۔
20 سالہ وانی جنوبی کشمیر کے کولگام میں واقع اپنے گھر کے قریب سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ ان کے اہل خانہ اور پولیس کے مطابق، وہ کچھ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لئے اپنی کار میں کولگام کے استھل میں واقع اپنے گھر سے نکلے تھے، کیونکہ وہ اگلے دن اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے والے تھے۔
ان کے اہل خانہ کے مطابق گاڑی کچھ فاصلے پر لاوارث پائی گئی تھی جس پر خون کے دھبے تھے۔ انہوں نے کہا”وہ شام ساڑھے سات بجے بازار کے لیے روانہ ہوا تھا، اور کچھ ہی دیر بعد ہمیں اس کی گاڑی ملی جس پر خون کے نشان تھے۔“