سرینگر/۹اکتوبر
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کازون کوکر ناگ جنگلی علاقے میں مبینہ طورپر ملی ٹینٹوں نے ٹریٹوریل آرمی اہلکار کو اغوا کرکے نامعلوم جگہ پہنچادیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر آرمی جوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
دفاعی ترجمان کے مطابق ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران ٹریٹوریل آرمی جوان لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش شروع کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع اننت ناگ کے کازون جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کے دوران فوجی جوان کا مبینہ طورپر اغوا کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کوکر ناگ کے مضافاتی جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر ٹریٹوریل آرمی جوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ۔ابھی تک مغوی اہلکار کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے ۔
دریں اثنا سرینگر نشین دفاعی ترجمان نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ”انٹیلی جنس اطلاع کی بنا پر جموں کشمیر پولیس اور آرمی نے ۸اکتوبر کو کوکر ناگ کے کازون جنگلی علاقے میں مشترکہ طورپر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا جو دیر رات تک جاری رہا جس دوران ٹریٹوریل آرمی کا ایک جوان لاپتہ ہو گیا“۔
ترجمان نے کہاکہ ٹریٹوریل آرمی اہلکار کی اب بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گ
ئی ہے ۔