جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں وکشمیر میں اگلے چند روز کے اندر حکومت بن جائے گی: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
امید ہے مرکز اور ایل جی جموں کشمیر کے لوگوں کے منڈیٹ کا احترام کریں گے :عمر

Omar Abdullah

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۹اکتوبر

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں اگلے چند روز میں حکومت بنائی جائے گی۔

عمر نے کہا”ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کے فیصلہ کیا ہے اس کے بعد الائنس کی میٹنگ منعقد ہوگی“۔ان کا کہنا ہے”الائس اپنا لیڈر منتخب کرے گی جس کے بعد ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے “۔

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

این سی نائب صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

حلف برداری کی تقریب کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے یہ چیزیں ایک جمہوری طریقے سے کی جاتی ہیں“۔ان کا کہنا تھا”ایک قانون سازی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ہم نے جمعرات کو قانون ساز پارٹی کا ایک اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس کے بعد الائنس کی میٹنگ طلب کی جائے گی“۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”الائنس اپنا لیڈر منتخب کرے گا اور پھر ہم راج بھون میں حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے “۔انہوں نے کہا”امید ہے کہ اگلے چند روز میں حکومت بن جائے گی“۔

پی ڈی پی کے الائنس میں شامل ہونے کے متعلق پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”فی الوقت ہم اس پر کوئی بات نہیں کر رہے ہیں پی ڈی پی نے ہمارے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے نہ ہم نے ان کے ساتھ کوئی اپروچ کیا ہے “۔

عمر نے کہا”الیکشن نتائج کے پیش نظر جس سے ان کو دھچکا لگا ہے میں سمجھتا ہوں کہ وہ اندرونی سطح پر بات چیت کرتے ہوں گے “۔انہوں نے کہا”کسی وقت اگر بات چیت کی راہ کھلتی ہے تو ہم بیٹھ کر بات کریں گے لیکن فی الوقت یہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے “۔

ہریانہ انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”مجھے ذاتی تجربہ ہے کہ جب کچھ ماہ قبل بارہمولہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آرہے تھے تو پہلے میں لیڈ کر رہا تھا لیکن پھر آدھے گھنٹے کے اندر ہی سب کچھ تبدیل ہوگیا“۔

عمر عبداللہ نے کہا”میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ایگزٹ پول محض تضیع اوقات ہے لیکن اس قدر غلطی کی امید نہیں کی تھی کہ اس میں 30 کو60 جبکہ 60 کو 30 بتایا جائے گا“۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا”میرا کام نیشنل کانفرنس کو چلانا اور الائنس کی مدد کرنا ہے میں اپنا ہی یہ کام کروں گا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی کی این سی کو اسمبلی انتخابات جیتنے پر مبارکباد

Next Post

کوکر ناگ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں آرمی جوان کا مبینہ اغوا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
راجوری میںلگاتار نویں روز بھی دو درجن دیہی علاقوں میں تلاشی کارروائی جاری

کوکر ناگ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں آرمی جوان کا مبینہ اغوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.