جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

راہل 4 ستمبر کو 2 ریلیوں کے ساتھ کانگریس کی جموں و کشمیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-03
in تازہ تریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۳ستمبر

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بدھ کو رام بن اور اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے جس سے 10 سال کے وقفے کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز ہوگا۔

یہ ریلیاں 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مقابلہ کرنے والے پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا آئندہ تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کے 40 اسٹار تشہیرکاروں میں شامل ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی کے 90 ارکان کے انتخاب کے لئے 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

”راہل جی کل سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے“۔ جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ بدھ کو کانگریس امیدواروں کی حمایت میں رام بن اور اننت ناگ اضلاع میں دو عوامی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے قبل از انتخابات اتحاد کیا ہے۔

قرہ نے کہا کہ راہل گاندھی بدھ کو دہلی سے جموں پہنچیں گے اور پھر دوپہر میں ایک ریلی سے خطاب کرنے کے لئے رام بن ضلع کے گول علاقے کے لئے اڑان بھریں گے۔

وہ پارٹی کی جموں و کشمیر اکائی کے سابق سربراہ وکر رسول وانی کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے جو بانیہال اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ اس سیٹ کے لئے پہلے مرحلے میں18 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اس کے بعد راہل گاندھی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے جائیں گے جہاں وہ کانگریس جنرل سکریٹری اور سابق وزیر غلام احمد میر کی حمایت میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف سرینگر سے شام کو دہلی واپس آئیں گے۔

قرہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ راہل گاندھی کی انتخابی مہم انتخابات کے دوران پارٹی کی عوامی رسائی کو ایک نئی تحریک دے گی اور اس کے انتخابی امکانات کو بہتر بنائے گی۔

غلام احمد میر، وکر رسول وانی اور جموں و کشمیر کانگریس کے سابق صدر پیرزادہ محمد سید انتخابات کے پہلے مرحلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس (این سی) اور کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق کانگریس 51 اور کانگریس 32 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان پانچ نشستوں پر دوستانہ مقابلہ ہوگا اور انہوں نے سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس پارٹی کے لئے ایک ایک نشست چھوڑی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیشنل کانفرنس حکومت تشکیل کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا سکتی ہے :رانا

Next Post

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں: محبوبہ مفتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

بی جے پی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں: محبوبہ مفتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.