جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نیشنل کانفرنس حکومت تشکیل کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا سکتی ہے :رانا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-03
in تازہ تریں
A A
جموںکشمیر میں جب بھی چناؤ ہونگے بھاجپا مضبوط سرکار بنائے گی : رانا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۳ستمبر

سینئر بی جے پی لیڈر ‘دویندر سنگھ رانا نے دعویٰ کیا کہ نیشنل کانفرنس سال 2014میں بی جے پی کے ساتھ الائنس کرنے کے لیے کشکول لے کر دلی گئی تھی لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت پارٹی کے لیڈروں نے ان کو واپس بھیجا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں حیران ہوں کہ عمر عبداللہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ رام مادھو کا پی ڈی پی کے ساتھ رابط ہے ۔

متعلقہ

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

ان باتوں کا اظہار رانا نے آج جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

رانا نے کہاکہ سال 2014میں نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کی خاطر این سی وفد کو نئی دہلی بھیجا لیکن وزیر داخلہ امیت شاہ اور دوسرے لیڈران نے نیشنل کانفرنس کی پیشکش کو ٹھکرا دیا۔

بی جے پی لیڈر نے کہا ”نیشنل کانفرنس نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈر کو وزارت اعلیٰ کی کرسی پر بٹھانے پر بھی اپنی رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن بی جے پی کی مرکزی قیادت نے اُس وقت پی ڈی پی کے ساتھ ہاتھ ملانے کو ترجیح دی “۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس کے پاس اس وقت صرف 15ممبران اسمبلی تھے اور وہ کسی بھی صورت میں بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کیلئے پر تول رہی تھی ۔رانانے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ میں اُس لیڈر کو بھی جانتا ہوں جسے وزیر اعلیٰ بنایا جانا تھا ۔

بی جے پی لیڈر نے نیشنل کانفرنس کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے کہا کہ این سی کشمیر عوام کو دھوکہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کا دعویٰ ہے کہ شنکراچاریہ کا نام تبدیل کیا جائے گا تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب تک جموں وکشمیر میں بی جے پی موجود ہے دنیا کی کوئی طاقت اس پہاڑی کا نام بدل نہیں سکتی ۔

رانا نے کہا”سال 2008اور 2010کی ایجی ٹیشن میں ملوث سنگبازوں کو نیشنل کانفرنس جیلوں سے آزاد کرانا چاہتی ہے“ ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کی جانب سے بی جے پی پر تنقید کرنا ناقابل فہم ہے کیونکہ وہ بی جے پی کی سیاسی گود میں پلے بڑھے ہیں“۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر نے مزید بتایا ” مجھے پورا یقین ہے کہ نیشنل کانفرنس کانگریس کے ساتھ اتحاد کو ختم کرکے آج بھی بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دینے کی خاطر ہاتھ ملا سکتی ہے“ ۔انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر کے لوگوں کو اس بات کی پوری علمیت ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اپنے مزاج کے بدلاو کے لئے جانتے ہیں۔

ان کے مطابق فاروق عبداللہ جو صبح کہتے ہیں شام تک اس بیان پر قائم رہنا ان کے شیان شان نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی برونائی اور سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوئے

Next Post

راہل 4 ستمبر کو 2 ریلیوں کے ساتھ کانگریس کی جموں و کشمیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد
اہم ترین

جموںکشمیر پر پاک ای یو کا مشترکہ بیان مسترد

2026-06-03
سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی
اہم ترین

سیاسی اتحاد کی اپیل پر محبوبہ اور عمر آمنے سامنے‘ ملاقات کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی

2026-06-03
وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کاآپریشن شیروالی کا جائزہ

2026-06-03
یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا
اہم ترین

یکم اکتوبر سے دو ہفتوں کیلئےسری نگر ہوائی اڈہ بند رہے گا

2026-06-03
حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا
اہم ترین

حجاج کی وطن واپسی شروع ‘پہلا قافلہ سری نگر پہنچ گیا‘ وزیر اعلیٰ  نے استقبال کیا

2026-06-03
جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان   شیو کی مقدس سرزمینوں کے   طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی
اہم ترین

جموں و کشمیر اور تلنگانہ کو بھگوان  شیو کی مقدس سرزمینوں کے  طور پر تسلیم کیا جاتا ہے:ایل جی

2026-06-03
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

 سکینہ ایتو کا محبوبہ مفتی پر سخت حملہ، کہا: عوام کے بجائے اقتدار کو ترجیح دی

2026-06-03
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

اننت ناگ میں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی

2026-06-03
Next Post

راہل 4 ستمبر کو 2 ریلیوں کے ساتھ کانگریس کی جموں و کشمیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.