جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

یوم آزادی کی تقریبات کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات ‘ہائی الرٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-14
in تازہ تریں
A A
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۴اگست

مرکز کے زیر انتظام جموںکشمیر اور لداخ میں یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کےلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

جموںکشمیر بالخصوص وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ملی ٹنٹوں کی سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے تلاشیوں اور گشت کا سلسلہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے جبکہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے فوجی اہلکاروں کو الرٹ حالت میں رکھا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے دونوں دارلحکومتوں میں ہونے والی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔

گرمائی دارلحکومت سرینگر ‘جہاں بخشی اسٹیڈئم میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کے اردگرد سخت سیکورٹی پہرہ بٹھا دیا گیا ہے ۔ اسی طرح سرمائی دارلحکومت جموں میں ایل جی کے مشیر بھٹناگر پرچم کشائی کی رسم انجام دیں گے ، کو بھی سخت سیکورٹی حصار میں لیا گیا ہے ۔

شہر سری نگر میں جگہ جگہ پر ناکے بٹھا ئے گئے ہیں جہاں نہ صرف ہر آنے جانے والی گاڑیوں بالخصوص دو پہیہ گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے ، بلکہ ان میں سوار افراد کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ ان سے پوچھ گچھ کی جاتی ہے ۔

پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے کہاکہ جموں وکشمیر میں یوم آزادی کی تقریبات کے لئے سیکورٹی کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات فوجی مستعد ہیں اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے اہل ہیں۔

صوبہ جموں میں تعینات پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کو ہر سال 15اگست کے موقع پر ہائی الرٹ پر رکھا جاتا ہے ۔ تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام درکار اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ٓادھر سری نگر اور وادی کے دوسرے اضلاع میں راہگیروں کی جامہ تلاشیوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے نمٹنے کے لئے بخشی اسٹیڈیم کے گرد نواح میں جموں وکشمیر پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم کے قریب واقع اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ بازوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

اسٹیڈئم کے باب الداخلہ کو بھی کانٹے دار تار سے بند رکھا گیا ہے اور صرف سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں کو ہی اندر جانے کی جازت دی جارہی ہے ۔ اسٹیڈئم کے گرد نواح میں کئی ایک حساس مقامات پرمشتبہ افراد کی نقل وحرکت پر قریبی نگاہ رکھنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور بیلٹ پروف گاڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔

سیکورٹی فورس اور جموں وکشمیر پولیس کے اہلکاروں نے یوم آزادی کی تقریب سے قبل ملی ٹینٹوں کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کے لئے اسٹیڈیم کے تین کلومیٹر دائرے مٰں آنے والے علاقوں میں شبانہ گشت بھی تیز کیا ہے ۔

یوم آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے وادی کے اطراف واکناف بالخصوص مختلف اضلاع کو گرمائی دارلحکومت کے ساتھ جوڑنے والی سڑکوں پر سیکورٹی فورسز اور پولیس کے خصوصی ناکے بٹھا ئے گئے ہیں جہاں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی جاتی ہے اور ان میں سوار مسافروں کی جامہ تلاشی لینے کے علاوہ شناختی کارڈ چیک کئے جاتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈوڈہ میں۴ ملی ٹنٹوں کی تلاش کے دوران انکاونٹر میں فوجی کیپٹن ہلاک

Next Post

عسر ڈوڈہ میں آپریشن جاری ‘ فوج کا کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
عسر ڈوڈہ میں آپریشن جاری ‘ فوج کا کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک

عسر ڈوڈہ میں آپریشن جاری ‘ فوج کا کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.