جموں/ 14 اگست
جموں کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں بدھ کے روز جاری تصادم میں فوج کا ایک کیپٹن اور ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوگیا۔
فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر پوسٹ کیا”جاری آپریشن میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ایم 4 رائفل کے علاوہ ایک اے کے 47 بھی برآمد کیا گیا ہے“۔
فوج نے کہا کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے کیونکہ آپریشن جاری ہے۔
اس سے قبل فوج نے کہا تھا کہ تھا”وائن نائٹ کور کے تمام رینک بہادر کیپٹن دیپک سنگھ کے عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے“۔
وائٹ نائٹ کور نے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جاری فائرنگ کے مقام سے سیکورٹی فورسز نے ایک ایم 4 رائفل اور دیگر جنگی سازوسامان برآمد کیا ہے۔
ضلع ڈوڈہ کے آسر علاقے میں منگل کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاو¿نٹر شروع ہوا۔
وائٹ نائٹ کور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے پٹنی ٹاپ کے قریب آکار فاریسٹ میں مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
ڈوڈہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جاوید اقبال نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات اسی کے مطابق شیئر کی جائیں گی۔