اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کوکر ناگ تصادم:۲فوجی ہلاک‘دو شہری زخمی‘آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-08-10
in ٹاپ سٹوری
A A
کوکر ناگ تصادم:۲فوجی ہلاک‘دو شہری زخمی‘آپریشن جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۰اگست

جنوبی کشمیر کے اہلن گگار منڈو کوکر ناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں دو فوجی جوان جاں بحق ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق ملی ٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو عام شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر فضائیہ کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز کو ایک خاص اطلاع موصول ہوئی کہ کوکر ناگ کے جنگلی علاقے اہلن گگار منڈو میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو فوجی اور دو عام شہری شدید طور پر زخمی ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو فوجی جوانوں کو مردہ قرار دیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق تصادم میں مزید تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق نہیں کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید تصادم جاری ہے ۔ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر ہیلی کاپٹروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

دریں اثنا دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جاری تصادم میں دو فوجی اور دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا”دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو عوام شہری زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا“۔انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی دستوں کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے ۔

یہ رپورٹ فائل کرنے تک کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی زخمی

Next Post

’مناسب وقت‘ کی رٹ سے چھٹکارہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’مناسب وقت‘ کی رٹ سے چھٹکارہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.