جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈکسم میں گاڑی لڑھک گئی ایک ہی کنبے سے وابستہ ۸؍افراد ہلاک

مارے جانے والوں میں۵بچے بھی شامل‘ایل جی اور سیاسی جماعتوں کا رنج و غم کا اظہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-28
in اہم ترین
A A
ڈکسم میں گاڑی لڑھک گئی ایک ہی کنبے سے وابستہ ۸؍افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈکسم کوکر ناگ علاقے میں ہفتے کے روز ایک نجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک ہی کنبے سے وابستہ پانچ بچے ، دو خواتین سمیت۸؍افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز ڈکسم کوکر ناگ کے نزدیک ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ ، بچے ، دو خواتین سمیت آٹھ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، مقامی لوگ اور فوجی اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ گاڑی میں سوار آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی تھی۔
نمائندے نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہوئے افراد کو پوسٹ مارٹم کی خاطر سب ضلع ہسپتال کوکر ناگ پہنچایا گیا جہاں پر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاشیں کشتواڑ روانہ کی گئیں۔
ہلاک شدگان کی شناخت امتیاز احمد راتھر ولد غلام رسول راتھر ساکن کشتواڑ ‘۴۰سالہ افروزہ بیگم زوجہ امتیاز احمد راتھر ساکن کشتواڑ، ۴۰سالہ ریشما زوجہ ماجد احمد ،۱۲سالہ اریبہ امتیاز دختر امتیاز احمد ‘۱۰سالہ آنیا جان دختر امتیاز احمد ‘۶سالہ ابھان امتیاز دختر امتیاز احمد‘۱۶سالہ مسیب ماجد ولد ماجد احمد‘۸سالہ مشال ماجد ولد ماجد احمد کے بطور کی گئی ہے ۔
حادثے میں امتیاز احمد راتھر نامی پولیس اہلکار کی بیوی اور تین بیٹیاں بھی جاں بحق ہوئی ہیں۔
نامہ نگار نے بتایا کہ کشتواڑ میں جوں ہی ایک ہی کنبے کے آٹھ افراد کی حادثے میں موت واقع ہونے کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔
دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
ادھرلیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے ڈکسم اننت ناگ میں ہوئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دُکھ اِظہار کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میںکہا ’’ ڈکسم اننت ناگ میں آج ایک المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر مجھے بہت دُکھ ہوا ہے ۔ ہم سب دُکھ کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبے کے ساتھ ہیں۔میں نے ضلعی اِنتظامیہ کو متاثرہ کنبے کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مژھل سیکٹر میںفوجی ہلاک دوسرا زخمی‘ پاکستانی ہلاک

Next Post

گرمی کے باعث اسکولوں کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے :کمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’حجا ب یا عبایا پر کوئی پابندی نہیں‘طالبات وردی کے اوپر کچھ بھی زیب تن کر سکتی ہیں:کمار

گرمی کے باعث اسکولوں کو بند نہیں کیا جا سکتا ہے :کمار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.