جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جموں میں بڑھتے ہوئے حملے:وزیر اعظم مودی کی صدارت میں سیکورٹی میٹنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-18
in ٹاپ سٹوری
A A
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۱۸جولائی

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کی سہ پہر سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی شامل تھے۔

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

یہ میٹنگ جموں کشمیر میں جنگجویانہ حملوں کے درمیان ہوئی۔ میٹنگ سے چند گھنٹے قبل جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک انکاو¿نٹر میں دو فوجی زخمی ہوگئے تھے ، جہاں فورسز اس ہفتے چار فوجی جوانوں کی ہلاکت سے منسلک دہشت گردوں کو باہر نکالنے کے لئے ایک طویل آپریشن میں مصروف ہیں۔

گزشتہ ماہ مودی نے جموں و کشمیر میں سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی تھی۔انہوں نے امیت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور انہیں مسلح افواج کے انسداد دہشت گردی آپریشنوں سمیت سلامتی سے متعلق صورتحال کا جائزہ دیا گیا۔

ذرائع نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ وزیر اعظم نے مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کارلانے کی ہدایت دی۔

جموں و کشمیر پولیس نے خطے میں بڑھتی ہوئی جنگجویانہ سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے ، جس میں گزشتہ 32 مہینوں میں کارروائی میں افسران سمیت 48 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی مدد کرنے کے شبہ میں متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر نیم فوجی اور فوجی دستوں کی بڑی تعداد تلاشی آپریشن کر رہی ہے۔

پیر کی رات ڈوڈہ میں شروع ہونے والی کارروائی میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک ہفتے میں جموں میں یہ دوسرا بڑا انکاو¿نٹر تھا۔ کٹھوعہ میں ایک مربوط دہشت گردانہ حملے میں پانچ فوجی مارے گئے تھے ، جس میں فوجی نقل و حمل کے ٹرکوں پر بکتر بند گولیوں کا استعمال بھی شامل تھا۔

گزشتہ ماہ چھ فوجی زخمی اور نو شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ریاسی میں زائرین سے بھری ایک بس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ان کی موت ہو گئی۔ بس کھائی میں گر گئی اور 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔

مئی میں ضلع پونچھ میں گاڑیوں پر حملے میں فضائیہ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری محمد اشرف بٹ گرفتار

Next Post

کیرن میں دراندازی کی کوشش میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
’مزید سرحدی چوکیاں قائم ہوںگی‘

کیرن میں دراندازی کی کوشش میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.