سرینگر/۱۸جولائی
جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعرات کو سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں کی گئی ہیں۔
جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب سیکورٹی فورسز نے سیکٹر میں ایل او سی پر دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو چیلنج کیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ 6 راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے جوانوں کو ایل او سی پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی تھیں۔
عہدیداروں نے کہا”دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے چیلنج کیا تھا جس کے دوران ایک تصادم شروع ہوا جس کے دوران دو دہشت گردوں کے مارے جانے کا امکان ہے، حالانکہ ان کی لاشیں ابھی تک برآمد نہیں ہوئی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اب بھی جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ چار دنوں کے درمیان کیرن میں ہونے والی دوسری تصادم آرائی ہے ۔
قبل ازیں 14 جولائی کو در اندازی کی کوشش کرنے کے دوران تین ملی ٹنٹوں کو مارا گیا تھا۔