سرینگر/۱۸جولائی
سینئر وکیل اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری محمد اشرف بٹ کو یہاں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ بٹ کو چہارشنبہ کی رات دیر گئے شہر کے راولپورہ علاقے میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا۔
بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری کو جموں خطے کی کٹھوعہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔
بٹ بار ایسوسی ایشن کے تیسرے سینئر عہدیدار ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
بار کے سابق صدر نذیر احمد رونگا کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ وکلاءتنظیم کے ایک اور سابق صدر میاں عبدالقیوم کو 2020 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ایڈووکیٹ بابر قادری کے قتل کے سلسلے میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ (ایجنسیاں)