پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’مسائل کا حل میدان جنگ میں تلاش نہیں کیا جا سکتا‘

میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ یہ جنگ کا وقت نہیں :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-11
in اہم ترین
A A
اپوزیشن سے توقع ہے کہ وہ عوامی امنگوں کےلئے ذمہ داری سے کام کریں گے :مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ویانا//
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، جس سے بھارت اور آسٹریا کے درمیان باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور سائنس اور ٹیکنالوجی، گرین انرجی، مصنوعی ذہانت، اور اسٹارٹ اپس کے بارے میں بھی بات کی گئی۔
دوطرفہ معاملات کے علاوہ وزیراعظم مودی اور چانسلر نیہمر نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ دور جنگ کا نہیں ہے۔
وزیراعظم مودی نے چانسلر نیہمر کے ساتھ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ’’آج، چانسلر اور میں نے نتیجہ خیز بات چیت کی، ہم نے اپنے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے امکانات کی نشاندہی کی ہے۔ ہم نے اپنے تعلقات کو اسٹریٹجک سمت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور مستقبل میں تعاون کے لیے ایک خاکہ تیار کیا گیا ہے۔‘‘
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ چانسلر اور میں نے دنیا بھر میں جاری تنازعات کے بارے میں طویل بات کی ہے، چاہے وہ یوکرین کا تنازعہ ہو یا مغربی ایشیا کی صورت حال۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ یہ جنگ کا وقت نہیں ہے اور مسائل کا حل میدان جنگ میں تلاش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور آسٹریا بات چیت اور سفارت کاری پر زور دیتے ہیں اور اس کے لیے وہ کسی بھی قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
مودی نے کہا کہ بھارت اور آسٹریا دونوں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ یہ کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی جیسی اقدار میں مشترکہ یقین بھارت اور آسٹریا تعلقات کی مضبوط بنیاد ہے۔ باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات ہمارے تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے اس دوران یہ بھی کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اصلاحات پر متفق ہیں تاکہ انہیں عصری اور موثر بنایا جا سکے۔ اس سے قبل مودی اور آسٹریا کے چانسلر نیہمر نے بھارت،آسٹریا بزنس میٹنگ میں بھی شرکت کی، جس میں دونوں ممالک کے تقریباً۴۰کاروباری اداروں کو اکٹھا کیا گیا تاکہ نئے اقتصادی مواقع تلاش کیے جا سکیں اور دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی ایک دن کے سرکاری دورے پر منگل کی شام روس سے ڈائریکٹ ویانا پہنچے۔۴۱سالوں میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھارتی وزیر اعظم نے آسٹریا کا دورہ کیا ہے۔ اندرا گاندھی۱۹۸۳ میں آسٹریا کا دورہ کرنے والی آخری وزیر اعظم تھیں۔ پی ایم مودی کا آسٹریا کا دورہ ان کے روس کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد آیا ہے، جہاں انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عام معافی سے وادی کے۰۲ء۱ لاکھ بجلی صارفین مستفید

Next Post

جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں ایم۴ کاربائن رائفلوں کا استعمال خطرناک: ماہرین

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں ایم۴ کاربائن رائفلوں کا استعمال خطرناک: ماہرین

جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ حملوں میں ایم۴ کاربائن رائفلوں کا استعمال خطرناک: ماہرین

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.