جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کٹھوعہ :تلاشی کارروائی جاری۔۔۔۔ادھم پور ڈوڈہ ، راجوری ، پونچھ اور سانبہ میں بھی تلاشی آپریشن

دو درجن کے قریب افراد گرفتار‘حملے کے حوالے سے پوچھ تاچھ جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-11
in اہم ترین
A A
کٹھوعہ حملے کا دوسرا دہشت گرد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں//
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ، ادھم پور، ڈوڈہ اور سانبہ اضلاع میں بدھ کے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران سیکورٹی فورسز نے کم از کم دو درجن افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا۔
راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ کٹھوعہ کے جنگلی علاقوں میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران سیکورٹی فورسز نے مزید کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں بدھ کو تیسرے روز بھی مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر آپریشن جاری رہا ۔
ذرائع کے مطابق کٹھوعہ میں فوجی کانوائی پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ۲۴؍افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ اور ڈوڈہ کے علاوہ سیکورٹی فورسز نے بدھ کو سانبہ ، بدرواہ اور ادھم پور میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفرور ملی ٹینٹوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ان کے مطابق ادھم پور ، سانبہ ، راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں کو بھی سیکورٹی فورسز نے سیل کیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے سانبہ کے لالہ چیک ، راجوری کے منجاکوٹ اور پونچھ کے سرنکوٹ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کٹھوعہ ، سانبہ ، ڈوڈہ ، ادھم پور کے ساتھ ساتھ ساتھ راجوری اور پونچھ میں بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
ان کے مطابق جنگلی علاقوں کی ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کا فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے ۔
دفاعی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سراغ رساں کتوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈوڈہ قصبے سے ۴۰کلومیٹر کی دوری پر واقع پہاڑی علاقہ گھاڑی باگوا میں بھی تلاشی آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈوڈہ میں گزشتہ روز ہوئے انکاونٹر کے دوران دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جموں صوبے کے جنگلی علاقوں میں چھپے بیٹھے ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر اضافی کمپنیوں کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران اس وقت کٹھوعہ میں خیمہ زن ہے ۔
بتادیں کہ کٹھوعہ میں فوجی گاڑی پر حملے کے بعد صوبہ جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی جی کشمیر کا ننون بیس کیمپ کا دورہ‘ سیکورٹی منظر نامے کا لیا جائزہ

Next Post

اپنی پارٹی کا بجلی فیس میں اضافے کے خلاف سری نگر میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

اپنی پارٹی کا بجلی فیس میں اضافے کے خلاف سری نگر میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.