ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دچھن کشتواڑ میں گاڑی لڑھک گئی‘ ایک ہی کنبے کے ۴؍افراد ہلاک ‘۲ زخمی

ہندواڑہ سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے ایک ہی کنبے کے ۴افراد سپرد لحد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-10
in اہم ترین
A A
اودھم پور سڑک حادثے میںتین مسافر از جان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں منگل کی سہ پہر نجی گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے سے وابستہ چار افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی سہ پہر کشتواڑ کے دچھن علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں جاگری ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور چھ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے چار افراد کو مردہ قرار دیا جبکہ مزید دو کی بھی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
دریں اثنامرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کشتواڑ میں پیش آئے سڑک حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔
مرکزی وزیر کے مطابق ضلعی ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر دیوناش کے ساتھ رابط قائم کرکے حادثے کے متعلق جانکاری حاصل کی ۔
ادھر شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے قصبہ ہندوارہ میں پیر کی شام دیر گئے ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افرادکی موت ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہند وارہ کے راجور علاقے میں پیر کی شام ایک ایک ٹاٹا مہیندار گاڑی سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار ایک ہی کنبے کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
متوفین جن میں والد اور اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے‘ کی شناخت ۶۰سالہ غلام رسول بٹ ولد غلام محمد بٹ‘۲۸سالہ طاہر احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ‘۱۷ سالہ شبنم رسول دختر غلام رسول بٹ اور۱۵سالہ رفعت رسول دختر غلام رسول ساکنان راجور کے طور پر ہوئی ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ کنبہ پانی لانے کے لئے زچل ڈارہ جا رہا تھا جس دوران یہ انتہائی اندوہناک حادثہ پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کم سے کم ڈیڑھ سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
دریں اثنا متوفین کو رات دیر گئے اپنے آبائی قبرستان میں آہ و فغاں کے بیچ سپرد خاک کیا گیا۔اس انتہائی دلخراش واقعے سے پورے علاقے میں ماتم کا ماحول چھایا ہوا ہے اور علاقے کے زن و مرد غم کے سمندر میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:ایل جی کا نون وَن چندن واڑی بیس کیمپوں کا دورہ

Next Post

کٹھوعہ حملہ :این آئی اے کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے

کٹھوعہ حملہ :این آئی اے کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.