پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا میں روح اللہ کو ۳۷۰ کی منسوخی کی بات مکمل نہیں کرنی دی گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-27
in اہم ترین
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا میں آج دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا تذکرہ شروع ہی کیا تھا کہ انکو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے نیچے بیٹھنے کو کہا۔
حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ارکان کے شور و گل میں روح اللہ کی آواز بھی دب گئی۔
آغا روح اللہ، سرینگر پارلیمانی حلقے سے رکن منتخب ہوئے اور گزستہ روز انہوں نے کشمیری زبان میں حلف لیکر لوگوں کے دل جیت لئے۔ آج جب وہ اسپیکر اوم برلا کے منتخب ہونے پر انکو مبارکباد پیش کر رہے تھے، تو اسی خطاب میں انہوں نے دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کا تذکرہ کیا۔
روح اللہ نے اسپیکر سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ کسی مخصوص سیاسی پارٹی کے اسپیکر نہیں ہیں بلکہ وہ پارلیمنٹ میں آئین ہند کے محافظ ہوں گے۔ انہوں نے پانچ اگست سنہ ۲۰۱۹ کے دن کو دہراتے ہوئے سپیکر کو یاد دلایا کہ انکی موجودگی میں دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کی بل ایک منٹ میں پیش کی گئی اور آدھے گھنٹے میں پاس ہوئی۔
ان الفاظ سے ایوان میں ٹریجیری بنچز یعنی حکومت کے ارکان پارلیمنٹ سے گونج اٹھی، جس سے آغا روح اللہ خاموش ہوئے۔
اسی اثناء میں اسپیکر اوم برلا نے روح اللہ سے کہا ’’دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کی بل پر نو گھنٹے سے زیادہ بحث ہوئی تھی۔‘‘ اوم برلا نے ٹریجیری بنچز کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ ’’انکو گیان نہیں ہے۔ اس پر ساڑھے نو گھنٹے پر بحث ہوئی تھی۔‘‘ ان الفاظ کے ساتھ ہی سپیکر نے آغا روح اللہ کو بیٹھنے کا اشارہ کرتے ہوئے دوسرے ممبر کو خطاب کرنے کی آواز دی۔
واضح رہے کہ آغا روح اللہ کو جب نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا گیا تھا، اسی وقت انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارلیمانی انتخابات کی مہم کے دوران انکو دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی پر اور اسکے بعد حالات پر اپنا موقف سامنے رکھنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کامیابی کے بعد وہ پارلیمنٹ میں دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی اور جموں کشمیر کے عوام سے چھینے گئے حقوق کی بات کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کیلئے منظم کرائم ایکو سسٹم ضروری‘

Next Post

’تذلیل کن رویہ‘:نظام الدین نے پیپلز کانفرنس سے ناطہ توڑ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post

’تذلیل کن رویہ‘:نظام الدین نے پیپلز کانفرنس سے ناطہ توڑ دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.