سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منشیات کے خلاف عالمی دن کے موقع پر منشیات اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے مربوط کارروائیوں پر زور دیا ہے ۔
سنہا نے کہا کہ صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کے لئے منظم کرائم ایکو سسٹم ضروری ہے ۔
ایل جی نے بدھ کے روز ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں میں کہا’’منشیات کے استعمال کے خلاف عالمی دن کے موقع پر آئیے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو با اختیار بنائیں، افراد کو شامل کریں اور عوامی شعور بیدار کریں اور اس اسمگلنگ کو ختم کرنے کے لئے مل کر مربوط کارروائی کرنے کا عہد کریں‘‘۔
سنہا نے کہا’’صحت مند اور منشیات سے پاک معاشرے کی تعمیر کیلئے منظم کرائم ایکو سسٹم کی ضرورت ہے ‘‘۔
بتادیں کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن ہر سال۲۶جون کو منایا جاتا ہے ۔