منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’شکسگام وادی ہندستان کا حصہ‘ہندوستان کی چین کو سخت وارننگ

ہم نے۱۹۶۳کے نام نہاد چین پاکستان سرحدی معاہدے کو کبھی قبول نہیں کیا:جیسوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in اہم ترین
A A
’شکسگام وادی ہندستان کا حصہ‘ہندوستان کی چین کو سخت وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی//
ہندوستان نے آج چین کو خبردار کیا کہ سیاچن گلیشیئر کے نزدیک شکسگام وادی ہندوستان کا حصہ ہے اور چین کی جانب سے زمین پر کسی قسم کی تبدیلی کی صورت میں ہندوستان اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
یہاں ایک میڈیا بریفنگ میں سیاچن کے نزدیک چینی سرگرمیوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا’’ہم شکسگام وادی کو اپنا علاقہ مانتے ہیں۔ ہم نے۱۹۶۳کے نام نہاد چین پاکستان سرحدی معاہدے کو کبھی قبول نہیں کیا، جس کے ذریعے پاکستان نے اس علاقے کو غیر قانونی طور پر چین کے حوالے کرنے کی کوشش کی تھی‘‘۔
جیسوال نے کہا’’ہم نے مسلسل اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ ہم نے زمینی حقائق کو تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوششوں کے خلاف چین کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرایا ہے ۔ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ چین نے ہندستان کی سرحد سے متصل وادی شکسگام میں غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں، جس کی وجہ سے ہندستان اور چین کے درمیان حالات پھر سے کشیدہ ہو گئے ہیں۔
جیسوال نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن (یو ایس سی آئی آر ایف) ایک متعصب تنظیم کے طور پر جانا جاتا ہے جس کا سیاسی ایجنڈا ہے۔’’ وہ سالانہ رپورٹ کا حصہ بن کر ہندوستان کے بارے میں اپنا پروپیگنڈا شائع کرتے رہتے ہیں‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں واقعی کوئی توقع نہیں ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف ہندوستان کے متنوع ، تکثیری اور جمہوری اقدار کو سمجھنے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے انتخابی عمل میں مداخلت کی ان کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کیخلاف مظاہروں کے بارے میں وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا تھا’’ہم نے اس معاملے پر رپورٹس دیکھی ہیں اور متعلقہ واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہر جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی، احساس ذمہ داری اور عوامی تحفظ اور نظم و نسق کے درمیان صحیح توازن ہونا ضروری ہے۔ خاص طور پر جمہوریتوں کو دیگر ساتھی جمہوریتوں کے بارے میں اس تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ آخر کار، ہم سب کا فیصلہ اس بات سے کیا جاتا ہے کہ ہم اندرون ملک کیا کرتے ہیں نہ کہ بیرون ملک ہم کیا کہتے ہیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمر نے بارہمولہ حلقے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے

Next Post

بجلی کرنٹ لگنے سے بجلی محکمہ کا عارضی ملازم جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
بڈگام میں بارہ سالہ بچہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل

بجلی کرنٹ لگنے سے بجلی محکمہ کا عارضی ملازم جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.