پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں ترنگا بڑے فخر سے لہرارہا ہے:شاہ

دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
وفاقی وزیر داخلہ ‘امت شاہ نے کہا ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں ترنگا بڑے فخر سے لہرارہا ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ۴ جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد راہل گاندھی ’کانگریس ڈھونڈو یاترا ‘نکالنے پر مجبور ہو جائے گا ۔
اتر پردیش کے شہر‘ رائے بریلی میں آج ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں شاہ نے کہا ’’کانگریس صدر پوچھتے ہیں کہ راجستھان اور اتر پردیش کے لوگوں کا کشمیر سے کیا لینا دینا ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کشمیر کے لیے بریلی کا ہر بچہ اپنی جان قربان کر سکتا ہے۔ کشمیر میں ہمارا ترنگا فخر سے لہرا رہا ہے‘‘۔
پلوامہ حملے کے بعد سرجیکل اسٹرائیک کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پچھلی کانگریس حکومتوں میں اس طرح کی کارروائیوں کے لئے کوئی انتقام نہیں لیا جاتا تھا اور کوئی بھی ملک میں داخل ہو سکتا تھا اور بم دھماکے کر سکتا تھا۔انہوں نے کہا’’ہم نے دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پاکستان کے اندر سرجیکل اسٹرائیک کی‘‘۔
شاہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے دور میں یوپی میں فیکٹریاں دیسی پستول تیار کرتی تھیں لیکن اب وہ ٹینک اور میزائل تیار کرتی ہیں جو پاکستان پر فائر کیے جائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ نے راہول گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کی مہم کا آغاز بھارت جوڈو یاترا سے کیا تھا جو ’کانگریس ڈھونڈھو یاترا‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔
شاہ نے کہا’’گھمنڈیا انڈیا الائنس کے شہزادے نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھارت جوڈو یاترا سے کیا تھا لیکن ۴جون (گنتی کے دن) کو اس کا اختتام ’کانگریس ڈھونڈھو یاترا‘ کے ساتھ ہوگا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے دو مرحلوں میں کانگریس کہیں بھی نہیں ہے جبکہ نریندر مودی نے۴۰۰ سیٹوں کی دوڑ میں ایک سنچری بنائی ہے اور برتری حاصل کرلی ہے۔
شاہ نے کہا کہ یہ الیکشن دہشت گردی اور نکسل ازم کو ختم کرنے اور ہندوستان کو عالمی سطح پر تیسری بڑی معیشت بنانے کے لئے ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

رام بن میں سڑک حادثہ ایک کی موت ‘۱۱؍افسرادزخمی

Next Post

کانگریس کو۳۷۰ بحال کرنے کا چیلنج۔۔۔میں نے آرٹیکل۳۷۰ کو دفن کر دیا ہے‘ اب وہ چلا گیا ہے:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج

کانگریس کو۳۷۰ بحال کرنے کا چیلنج۔۔۔میں نے آرٹیکل۳۷۰ کو دفن کر دیا ہے‘ اب وہ چلا گیا ہے:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.