جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

الیکشن کو موخر کرنا ایک مخصوص طبقے کو ووٹنگ سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in تازہ تریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ یکم مئی

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ، راجوری لوک سبھا کے الیکشن موخر کرنے کو ایک سوچی سمجھی سازش سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ووٹرں کے ایک بڑے طبقے کو حق رائے دہی کے استعمال سے محروم رکھنا ہے ۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

این سی نائب صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ پوری طرح سے منقطع نہیں ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے موخر کئے گئے ۔

عمر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات کو موخر کرنے کے فیصلے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا”الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ علاقہ منقطع نہیں ہوا ہے ، بلکہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب اور میاں الطاف صاحب آج ہی الیکشن مہم چلانے کے لئے راجوری پہنچے“۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کے تحت ووٹروں کے ایک بڑے طبقے کو ووٹ ڈالنے سے محروم کیا جا رہا ہے ۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ مطالبہ بی جے پی کا ہے جبکہ اس پارٹی کا کوئی امید وار اس سیٹ کے لئے نہیں لڑ رہا ہے اور نہ ہی پیپلز کانفرنس کا کوئی امید وار اس سیٹ سے کھڑا ہوا ہے ۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ یہ پہلی مشترکہ ریلی نہیں ہے بلکہ اس سے پہلی بھی ہوئی ہیں اور آگے بھی ہوں گی۔

بی جے پی کے ایک لیڈر کی مبینہ ویڈیو کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا”لوگوں کو دھمکانا بی جے پی کی عادت ہے وہ ان عادتوں سے باز نہیں آسکتے ہیں“۔

این سی نائب صدر نے کہا”ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید رکھتے تھے لیکن جس طرح بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے الیکشن ملتوی کئے گئے اب ان سے کوئی امید رکھنا ہماری غلط فہمی ہوگی۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر،جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کےلئے بحال

Next Post

پی ڈی پی کا الیکشن ملتوی کرنے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پی ڈی پی کا الیکشن ملتوی کرنے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

پی ڈی پی کا الیکشن ملتوی کرنے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.