جمعہ, ستمبر 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پی ڈی پی کا الیکشن ملتوی کرنے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-01
in تازہ تریں
A A
پی ڈی پی کا الیکشن ملتوی کرنے کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/ یکم مئی

پی ڈی پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اننت ناگ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے الیکشن ملتوی کرنے کے متعلق پیش کی گئی افسروں کی رپورٹ کو منظر عام پر لائے ۔

متعلقہ

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس میں کہا”جن افسروں نے اس لوک سبھا سیٹ کے انتخابات ملتوی کرنے کے متعلق رپورٹ پیش کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کو منظر عام پر لایا جائے تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ یہ افسر کس طرف ہیں“۔

اختر نے کہا”ہم 1987 کے راستے پر نہیں چلیں گے لیکن ہم بیٹھیں گے نہیں بلکہ آئین کے مطابق چل کر اپنے حقوق کے لئے لڑیں گے “۔

پی ڈی پی لیڈر کا کہنا تھا”بارش کی وجہ سے مغل روڈ ہی نہیں بلکہ قومی شاہراہ بھی ہفتوں تک بند رہتی ہے تو اس کو اہم کیوں بنایا گیا کیا آپ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے بند رہتا ہے “۔

اخترنے الزام لگایا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

پی ڈی پی لیڈر نے کہا کہ سال 1987 میں ہوئیں الیکشن دھاندلیوں سے نہ صرف کشمیریوں کی تین نسلیں متاثر ہوئیں بلکہ سیکورٹی فورسز اور پاکستان اور ہندوستان کی تین نسلوں کو بھی متاثر ہونا پڑا۔

اختر کا کہنا تھا”آج بی جے پی کے لئے مرہم لگانے کا اچھا موقع تھا لیکن ہمیں حق رائے دہی سے محروم رکھگا جا رہا ہے “۔

پی ڈی پی لیڈر نے کہا ”مرکزی حکومت نے پی ڈی پی کو ختم کرنے کے لئے یہاں نئی پارٹیاں بنائی اور نئے لیڈروں کو سامنے لایا“۔

اختر نے کہا کہ اننت ناگ ، راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے چار تسلیم شدہ پارٹیاں پی ڈی پی پی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور سی پی آئی (ایم) لڑ رہی ہیں جبکہ بی جے پی نے اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں

کیا ہے ۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

الیکشن کو موخر کرنا ایک مخصوص طبقے کو ووٹنگ سے محروم کرنے کی ایک سازش ہے:عمر

Next Post

بی جے پی عوام کا کنٹرول اور اعتماد کھو چکی ہے:محبوبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

زوجیلا سرنگ کی آخری ۲ء۵میٹر کی رکاوٹ بھی ختم، کشمیر اور لداخ سرنگ کے ذریعے جڑ گئے
اہم ترین

’مودی کی قیادت میں جموں کشمیر میںترقی ہوئی‘

2026-09-18
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

مودی کی سالگرہ ‘ عمر نے ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ دہرایا

2026-09-18
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش
اہم ترین

سرماکی آمد؟کشمیر کے گلمرگ، گریز میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-18
₹۲ہزار روپےسے زیادہ کے تاجر کو کیے گئے یو پی آئی لین دین پر ۰ء۴ فیصد ایم ڈی آر عائد ہوگا
اہم ترین

یو پی آئی ادائیگیوں پر فیس سے بچنے کے لیے دہلی کے تاجروں کا نقد ادائیگیوں کو فروغ دینے کا منصوبہ

2026-09-18
’اسپیکر کے اقدامات کو   درست ثابت کرنے کیلئے   این سی جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے‘
اہم ترین

’عبداللہ خان اپنی سلطنت کی بحالی کیلئے ریاستی درجہ چاہتا ہے‘

2026-09-18
ادھم پور میں انکاونٹر شروع، گولیوں کا تبادلہ ‘کشتواڑ کے چھاترو میں آپریشن جاری
اہم ترین

 اودھم پور میں دو جیش دہشت گرد ہلاک

2026-09-18
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

بھارت نے پاک چین  سرحدی مشترکہ نظام مسترد کیا

2026-09-18
سجاد لون کے فیصلے سے بی جے پی کے ست شرمہ کو فائدہ؟
اہم ترین

۱۹۸۷کے انتخابات میں  ’’دھاندلی‘‘ کی قرارداد پر اسمبلی  کی ’’خاموشی‘‘ پر سجاد لون برہم

2026-09-18
Next Post

بی جے پی عوام کا کنٹرول اور اعتماد کھو چکی ہے:محبوبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.