منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دوسرا مرحلہ :۶۳ فیصد ووٹنگ 

۱۲ریاستوں اور یو ٹیز کے ۸۸ حلقوں میں ووٹنگ پر امن گزری 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in اہم ترین
A A
اودھم پور سیٹ کےلئے پولنگ شروع‘لوگوں کی لمبی قطاریں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی/۲۶؍اپریل
شمال مغربی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے درمیان لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ کو۸۸سیٹوں پر تقریباً۶۳فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
بارہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام جموں  کشمیر کی۸۸سیٹوں پر ووٹنگ کا کل فیصد پہلے مرحلے کے مقابلے میں کم رہا۔ دوسرے مرحلے میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ووٹنگ کا تناسب قومی اوسط سے کافی کم رہا، جب کہ تریپورہ، منی پور، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر میں ووٹنگ۷۰سے۷۹فیصد کے درمیان رہی۔
الیکشن کمیشن کے شام ۷بجے تک ووٹنگ کے اعداد و شمار کے مطابق اتر پردیش میں۸۳ء۵۴فیصد‘ بہار میں۹۱ء۵۴فیصد‘ مہاراشٹر میں۳۴ء۵۴فیصد اور مدھیہ پردیش میں۶۰ء۵۶فیصد ووٹ ڈالے گئے ، جب کہ کیرالہ میں۲۸ء۶۵فیصد اور راجستھان میں۷۴ء۶۳فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔
تریپورہ میں سب سے زیادہ۶۳ء۷۸فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔ منی پور میں۱۸ء۷۷فیصد‘ چھتیس گڑھ میں۰۵ء۷۳فیصد، مغربی بنگال میں۸۴ء۷۱فیصد‘ جموں و کشمیر میں۶۳ء۷۱فیصد‘ آسام میں۷۸ء۷۰فیصد ووٹنگ ہوئی۔
پہلے مرحلے میں۱۰۲سیٹوں پر تقریباً۴ء۶۳فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی۵۴۳رکنی لوک سبھا کی۱۹۰سیٹوں پر ووٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔ چودہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی تمام سیٹوں پر ووٹنگ ہوچکی ہے ۔
تیسرے مرحلے کی ووٹنگ۷مئی کو ہوگی۔ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر ووٹنگ پرامن رہی۔ چھتیس گڑھ کے بستر ڈویژن کے۱۰۲گاؤں کے ووٹروں نے پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالے ۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور ان کے ساتھی الیکشن کمشنر گیانش کمار اور سکھویر سنگھ سندھو نے دارالحکومت میں کمیشن کے ہیڈکوارٹر میں قائم کنٹرول روم کے ذریعے دوسرے مرحلے کے ووٹنگ کے عمل کی نگرانی کی۔ کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر ویب کاسٹنگ کی گئی۔ بہار کے بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا آخری وقت شام۴بجے کے بجائے شام۶بجے تک بڑھا دیا گیا تاکہ ووٹر شدید گرمی سے بچ سکیں۔
چھتیس گڑھ، راجستھان، مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، تریپورہ اور منی پور اور دیگر مقامات پر مرد و خواتین اپنے روایتی لباس میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچے اور جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں تنوع کا مظاہرہ کیا۔کرناٹک میں ورنا حلقہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ٹیم نے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے روایتی لباس میں ووٹروں کا استقبال کیا۔ کئی پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی اہلکاروں کو بزرگ اور معذور ووٹرز کی مدد کرتے دیکھا گیا۔
چھتیس گڑھ کے مہاسمند کے کلہاڑی گھاٹ گاؤں کی کچھ خواتین ووٹر اپنے بچوں کے ساتھ کمار پی وی ٹی جی پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے آئیں۔ پہلی بار اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے نوجوان ووٹروں کو کئی جگہوں پر ووٹ ڈالنے کے بعد خوشی سے سیلفی لیتے دیکھا گیا۔
تریپورہ کے دور افتادہ ڈھلائی اسمبلی حلقے کی رائما وادی میں ایک پولنگ بوتھ پر ووٹر ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر کشتیوں میں پہنچے تھے ۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل پی وی ایر نے پہلے گھنٹے میں بنگلورو کے ایک پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالا۔
راجستھان میں، ڈنگر پور کے بڈگاما، چکھلی پولنگ اسٹیشن کے کچھ ووٹروں کو نالہ پار کرنے کے لئے ڈونگی لگائی تھی تھی۔کیرالہ میں ووٹنگ کے عمل کے دوران ایک بوتھ ایجنٹ سمیت چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ کرناٹک کے بنگلورو کے جے پی نگر کے ایک مرکز میں ووٹ ڈالنے کے لیے قطار میں کھڑی ایک عمر دراز عمر خاتون کو دل کا دورہ پڑا۔ اسی قطار میں اپنی باری کا انتظار کرنے والے ایک ڈاکٹر نے فوری طور پر اس کی مدد کی اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
دوسرے مرحلے میں۸۸سیٹوں پر کل۸۸ء۱۵کروڑ سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جن کے ووٹوں پر۱۲۰۶؍امیدواروں کے انتخابی مستقبل کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ۔ ان سیٹوں کے۶۷ء۱لاکھ پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح۷بجے سے ووٹنگ کرائی گئی۔
الیکشن کمیشن نے بہار کے پارلیمانی حلقوں بانکا، مدھے پورہ، کھگڑیا اور مونگیر کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے اوقات صبح۰۰ء۷بجے سے شام ۰۰ء۴بجے تک اور بعض پر صبح۰۰ء۷بجے سے شام۰۰ء۶بجے تک ہوں گے ۔ اس مرحلے میں جن امیدواروں کا مستقبل ای وی ایم مشینوں میں درج کیا جا رہا ہے ان میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت، راجیو چندر شیکھر، سابق مرکزی وزیر ششی تھرور اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں مدھیہ پردیش کی بیتول سیٹ پر انتخابات ہونا تھے لیکن بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے امیدوار کی موت کے بعد اب اس سیٹ پر انتخابات تیسرے مرحلے میں۷مئی کو ہوں گے ۔ کمیشن نے منصفانہ اور پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں، اور بزرگ اور معذور ووٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ سے۲۰ کرناٹک سے۱۴‘راجستھان سے۱۳‘ مہاراشٹر اور اتر پردیش سے آٹھ، آٹھ، مدھیہ پردیش سے چھ، آسام اور بہار سے پانچ، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال اور جموں و کشمیر، منی پور اور تریپورہ میں ایک ایک سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ان پر کل۱۲۰۶امیدوار انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔
لوک سبھا کی کل۵۴۳سیٹوں کیلئے سات مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی۴جون کو ہوگی۔پہلے مرحلے میں۱۰۲سیٹوں پر۳۷ء۶۲فیصد ووٹنگ ہوئی، جو ۲۰۱۹کے مقابلے میں تقریباً تین فیصد کم ہے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا الیکشن:جموںریاسی لوک سبھا سیٹ پر۶۹فیصد پولنگ درج

Next Post

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ ایک اور لڑکے کی لاش بازیاب‘ ایک ہنوز لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جہلم میں کشتی ڈوب جانے سے ۶ہلاک‘ متعدد لاپتہ‘تین کا علاج جاری

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ ایک اور لڑکے کی لاش بازیاب‘ ایک ہنوز لاپتہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.