پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لداخ میں بی جے پی نے نامگیال کی جگہ تاشی گیالسن کو امیدوار نامزد کیا

پارٹی فیصلے پر برہم نامگیال نے کہا کہ وہ اگلے لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-24
in اہم ترین
A A
بی جے پی نے لداخ میں تاشی گیالسن کو امیدوار نامزد کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے منگل کے روز لداخ لوک سبھا سیٹ سے تاشی گیالسن کو اپنا امیدوار نامزد کیا اور موجودہ رکن پارلیمنٹ جمیانگ شیرنگ نامگیال کو ہٹا دیا۔
نامگیال نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور زور دے کر کہا کہ وہ جلد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
گیالسن لیہہ میں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر ہیں۔
اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد نامگیال نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ان کے حامی اس فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں۔
نامگیال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا’’آج (منگل کو) بی جے پی نے لداخ پارلیمانی حلقہ کے لئے ایک نئے امیدوار کا اعلان کیا، جس نے شفاف اور ٹھوس جواز فراہم کیے بغیر موجودہ رکن پارلیمنٹ کی جگہ لی‘‘۔
نامگیال نے کہا’’میں نے اس ناانصافی کے بارے میں مناسب ذرائع سے پارٹی قیادت کو اپنے اختلاف ات سے آگاہ کیا ہے۔ لداخ بھر سے سینکڑوں بی جے پی کارکنوں اور میرے حامیوں نے بھی اس فیصلے کی مخالفت کی ہے‘‘۔
بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا’’ہم صورتحال کا بغور جائزہ لیں گے اور لداخ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو سب سے آگے رکھتے ہوئے اپنے اگلے لائحہ عمل کا تعین کریں گے۔ میں تمام حامیوں کا ان کی ثابت قدم حمایت کے لئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘۔
نامگیال۲۰۱۹ میں لوک سبھا میں آرٹیکل ۳۷۰ کو منسوخ کرنے اور لداخ کو علیحدہ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بنانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے کا دفاع کرنے کیلئے اپنی وائرل تقریر کے ساتھ سرخیوں میں آئے تھے۔
بی جے پی نے نامگیال کو ہٹانے کا فیصلہ لیہہ میں بدھ مت کے پیروکاروں کے ایک طبقے میں حکمراں جماعت کے خلاف ناراضگی کے درمیان کیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گیالسن جو ایک وکیل بھی ہیں، اس سیٹ پر بی جے پی کی گرفت برقرار رکھنے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہیں، جس میں مسلم اکثریتی کرگل بھی شامل ہے۔اس حلقے میں۲۰ مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا انتخابات: تیسرے مرحلے میں۹۵سیٹوں کیلئے۱۳۵۱؍امیدوار میدان میں

Next Post

باغ گل لالہ سیاحوں کیلئے شام سے بند کر دیا جائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا باغ گل لالہ لوگوں کیلئے کھل گیا

باغ گل لالہ سیاحوں کیلئے شام سے بند کر دیا جائے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.