پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

آزاد بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں: عمر

’انہیں سرکار کی طرف سے ہر سہولت دستیاب ہے‘اب بھی سرکاری رہائشگاہ الاٹ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘ عمر عبداللہ نے آج کہاکہ غلام نبی آزاد بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی خاطر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
ان باتوں کا اظہار عمرعبداللہ نے خط چناب کے مختلف علاقوں میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔
آزادکی پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ انھیں صرف ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھاگیاہے ۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ دومرتبہ غلام نبی آزاد جو ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی بدولت راجیہ سبھا جانے کا موقعہ ملا، آج وہ ہمارے خلاف بول رہے ہیں جب آزادنے کانگریس چھوڑی، ہم نے سمجھا کوئی مجبوری رہی ہوگی اور انتظار کیا۔بالآخر جب انہوں نے ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے خلاف بیان بازی کی تب ہمیں پتہ چلا کہ انکی کیا مجبوری رہی ہوگی۔
عمر نے الزام لگایا کہ آزاد کو بی جے پی نے سیدھا ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے رکھا ہواہے ۔سرکاری کی جانب سے انہیں ہر سہولت مل رہی ہے، یہ سرکار کسی کو بخشنے والی نہیں ہے جب راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نکالاگیا تو ایک ماہ میں ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرائی گئی لیکن تین سال گزرجانے کے بعد بھی آزاد سرکاری رہائش گاہ میںہیں۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ ان کی جماعت جموں کشمیرمیں ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے نکلے ہوئی ہے۔ وادی چناب کے علاوہ کسی دوسری جگہ اپنے امیدوار کیلئے ووٹ کیوں نہیں مانگے ، یہ خود الیکشن جیتنے کیلئے نہیں لڑرہے ہیں بلکہ ووٹوں کو تقسیم کرنے کیلئے لڑرہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچھلے برسوں میں جموں و کشمیر میں کسی بھی طرح کا بدلاؤ نہیں آیا اور نہ ہی زمینی سطح پر ترقی و خوشحالی دیکھنے کو ملی۔انہوں نے کہا کہ۵؍اگست۲۰۱۹کے بعد بے روزگاری، مہنگائی و بے کاری کی شرح کوئی کمی نہیں آئی اور سرکار کی طرف کئے گئے وعدے اب تک وفا نہیں ہوئے ۔
بی جے پی و آزاد پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد نیا جموں کشمیر بنانے کے بڑے دعوے کئے جارہے تھے لیکن گزشتہ پانچ سال سے تعمیر و ترقی صفر ہے ، ہمیں بتایا گیا تھا کہ دفعہ ۳۷۰تعمیرو ترقی میں رکاوٹ ہیں اور اسکے ہٹنے کے بعد نئے کارخانے کھلیں گے لیکن پانچ سال بعد ابھی تک کشتواڑ میں ایک کارخانہ نہ کھل سکا۔
این سی نائب صدر نے کہا خوشحال جموں کشمیر کے خواب عوام کو دکھائے گئے لیکن عوام ابھی بھی اسکا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔’’ چار پاور پروجیکٹ ہونے کے بعد بھی یہاں کے لوگوں کو روزگار نہیں ملا اور باہر سے لوگوں کو لاکر انھیں کام دیاگیا لیکن یہاں کے نوجوانوں کو بے روزگار رکھا گیا۔یہاں کی بجلی پر بھی ہمارا حق نہیں ہے ، ریٹلی پاورپروجیکٹ کو راجستھان کوچالیس سال کیلئے فروخت کیا گیا، اب ہمارا ا س بجلی پر کوئی حق نہیں ہوگا‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گنڈبل سانحہ کے بعد مقامی آ بادی کا احتجاج

Next Post

تنویر اور مدثرنے ایک ساتھ جنم لیا ایک ساتھ رخصت ہوئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
تنویر اور مدثرنے ایک ساتھ جنم لیا ایک ساتھ رخصت ہوئے

تنویر اور مدثرنے ایک ساتھ جنم لیا ایک ساتھ رخصت ہوئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.