منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جنرل وی کے سنگھ کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-09
in ٹاپ سٹوری
A A
جنرل وی کے سنگھ کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

نئی دہلی/۹اپریل
مرکزی وزیر جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ کو جموں و کشمیر کا نیا لیفٹیننٹ گورنر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ریڈف ڈاٹ کام کے مطابق کل یہ خبر آئی تھی کہ جموں و کشمیر کے موجودہ ایل جی منوج سنہا استعفیٰ دے سکتے ہیں اور غازی پور سے لوک سبھا انتخاب لڑ سکتے ہیں۔
جنرل (ریٹائرڈ) سنگھ نے 2014 میں غازی آباد سیٹ جیتی تھی اور 2019 میں اپنی جیت کو دہرایا تھا۔ تاہم اس بار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے موجودہ ایم ایل اے اتل گرگ کو ٹکٹ دیے جانے کے بعد انہیں پارٹی انتخابی میدان میں نہیں اتارا تھا۔
اس بار عام انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے جنرل سنگھ نے 24 مارچ کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”میں نے اپنی پوری زندگی ایک سپاہی کے طور پر اس ملک کی خدمت کے لئے وقف کردی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے میں غازی آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہا ہوں۔ اس سفر میں، میں ملک کے لوگوں، غازی آباد اور بی جے پی کے ممبروں سے ملنے والے اعتماد اور محبت کے لئے شکر گزار ہوں۔ یہ جذباتی رشتہ میرے لیے انمول ہے“۔
مرکزی وزیر کا مزید کہنا تھا”میں 2024 کا الیکشن نہیں لڑوں گا۔ یہ فیصلہ میرے لیے آسان نہیں تھا لیکن میں نے اسے دل کی گہرائیوں سے لیا ہے۔ میں اپنی توانائی اور وقت کو نئی سمتوں میں لے جانا چاہتا ہوں، جہاں میں اپنے ملک کی مختلف طریقے سے خدمت کر سکوں“۔
7 اگست 2020 کو جموں و کشمیر کے ایل جی بننے والے سنہا کا تعلق اتر پردیش کے غازی پور سے ہے اور وہ مئی 2014 سے مئی 2019 تک نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔
سنہا نے 2014 میں غازی پور سے سماج وادی پارٹی کے شیوکانیا کشواہا کو شکست دی تھی جبکہ 2019 میں انہیں بہوجن سماج پارٹی کے انصاری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایل جی سنہا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کے بعد یہاں سے رخصت ہو جائیں گے ۔ لیکن کم و بیش ایک سال سے وہ اپنے سابقہ پارلیمانی حلقے میں بھی خاصا وقت دیتے تھے اور کئی تقارےب میں حصہ لے رہے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی۱۲؍اپریل کو ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے : رینا

Next Post

پناہ گزینوں کی الیکشن بائیکاٹ دھمکی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پناہ گزینوں کی الیکشن بائیکاٹ دھمکی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.