جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’اوڑی آپریشن مختلف سیکورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ثبوت ہے‘

انتخابات سے قبل در اندازی کی کوشش کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی کی علامت:فوج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-07
in اہم ترین
A A
’مزید سرحدی چوکیاں قائم ہوںگی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں در اندازی کی کوشش، جس کو ناکام بنا دیا گیا، در اصل عام انتخابات سے قبل وادی کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی مایوسی و نا امیدی کی علامت ہے ۔
بتادیں کہ ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں جمعہ کی صبح لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیکورٹی فورسز نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا کر دو عدم شناخت ملی ٹینٹوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوج نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جمعہ کے روز بارہمولہ میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
ترجمان نے کہا’’کئی انٹلی جنس ایجنسیوں سے متعدد اطلاعات موصول ہورہی تھیں کہ اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دہشت گرد گروہوں کی طرف سے در اندازی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ان اطلاعات اور نگرانی کی بنیاد پر انسداد در اندازی گرڈ کا جائزہ لیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز صبح کے وقت دہشت گردوں کے ایک گروپ کو ایل او سی کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا’’فوج نے دشمن کی نقل و حرکت کا مسلسل سراغ لگایا اور رابطہ قائم کیا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران ایل او سی کے آس پاس پاکستان کی اگلی چوکیوں سے وقفے وقفے سے گولہ باری بھی کی گئی‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن دو دہشت گردوں کی ہلاکت پر اختتام پذیر ہوا جن کی تحویل سے۲؍اے کے رائفلیں‘۳میگزین‘۴ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ و جنگی سامان بر آمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’عام انتخابات اور جمہوری عمل شروع ہونے کے پیش نظر دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی یہ کوشش وادی کشمیر میں بد امنی کو ہوا دینے کی پاکستان کی جانب سے مایوسی کی علامت ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن مختلف سیکورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کا ثبوت ہے جو کشمیر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ لوک سبھا نشست میں۲۰مئی کو پولنگ ہونے والی ہے اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک ہونے کے پیش نظر اس نشست کو حساس سمجھا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ اور کرگل میں زلزلے کے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں ہوا

Next Post

راجوری :مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی ہوائی فائرنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کالاکوٹ جھڑپ: کیپٹن سمیت تین اہلکار ہلاک

راجوری :مشکوک افراد کی نقل وحرکت پر فوج کی ہوائی فائرنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.