سرینگر//
جموںکشمیر کے ضلع کشتواڑ اور لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں جمعہ کی رات۱۱بجکر ۲منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۲ء۳ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۱۰کلو میٹر تھی۔
سینٹر کے مطابق قبل ازیں کشتواڑ میں ہی جمعہ کے روز۵بجکر۲۰منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت۸ء۳ ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۱۰کلو میٹر تھی۔
سینٹر کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں ہفتے کے روز۱۰بجکر ۱۷منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت۵ء۳ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی۵کلو میٹر تھی۔تاہم زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے ۔