جموں//
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے درہال سروتھا مہرا علاقے میں مشتبہ افرا دکی نقل وحرکت کے بعد فوج نے ہوائی فائرنگ کی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کواپنے محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے سروتھا مہرا درہال علاقے میں فوجی کیمپ کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل کے بعد سنتری نے ہوا میں گولیوں کے کئی راونڈ فائر کئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد گاوں کی طرف فرار ہوئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شاردا شریف علاقے میں بھی تلاشی لی تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں لانے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک راجوری کے کئی دیہی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔