جموں//
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)جموں نے ایک پیپر لیک کیس کے سلسلے میں بینک بیلنس کی صورت میں قریب ایک کروڑ روپیے کی منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے ۔
ای ڈی نے یہ کارروائی جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) کی طرف سے منعقدہ جموں وکشمیر پولیس کے۱۲سو سب انسپکٹروںکی بھرتی میں پیپر لیک کے ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی ہے ۔
ای ڈی نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’ای ڈی نے ایم / ایس نیو گلوبل فیومیشین کارپوریشن کے مالک یتن یادو اور اس کے ساتھی لوکیس کمار کی بینک بیلنس کی صورت میں قریب ایک کروڑ رویے کی منقولہ جائیدادوں کو منسلک کیا ہے‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیا ’’ یہ کارروائی پی ایم ایل اے۲۰۰۲کی دفعات کے تحت جموں وکشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے جے ایس ایس بی) کی طرف سے پولیس کے۱۲سو سب انسپکٹروں کی بھرتی کے لئے منعقدہ امتحان کے پیپر لیک سے متعلق ملزم تین یادو اور دیگران کے خلاف ایک کیس کے سلسلے میں انجام دی گئی جنہوں نے مالی فوائد حاصل کئے تھے ‘‘۔