جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-16
in تازہ تریں
A A
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

نئی دہلی، 16 مارچ
الیکشن کمیشن نے 18ویں لوک سبھا انتخابات 19 اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں کرانے کا اعلان کیا ہے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آج سے ملک بھر میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دونوں کمشنروں گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کی موجودگی میں آج یہاں وگیان بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں تمام 543 لوک سبھا سیٹوں کے ساتھ ساتھ سکم، اروناچل پردیش، اڈیشہ اور آندھرا پردیش کے اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں کی اسمبلیوں کی 26 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا ا آج علان کیا۔
ہندوستان کے عام انتخابات کو دنیا میں جمہوریت کا سب سے بڑا تہوار قرار دیتے ہوئے کمار نے کہا کہ کمیشن دو سال سے اس کے لیے تیاری کر رہا تھا اور تشدد، خونریزی، پیسے کی طاقت اور پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے اب تک کا سب سے موثر نظام لے کر آیا ہے ۔
کمار نے کہا کہ انتخابات کا عمل 20 مارچ کو پہلے نوٹیفکیشن کے ساتھ شروع ہوگا۔ انتخابات کا پہلا مرحلہ 19 اپریل، دوسرا مرحلہ 26 اپریل، تیسرا مرحلہ 7 مئی، چوتھا مرحلہ 13 مئی، پانچواں مرحلہ 20 مئی، چھٹا مرحلہ 25 مئی اور ساتواں مرحلہ یکم جون کو ہوگا۔ لوک سبھا کے لیے ووٹنگ کے ساتھ اسمبلی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ کرائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 21 ریاستوں کی 102 سیٹوں پر، دوسرے مرحلے میں 13 ریاستوں کی 89 سیٹوں پر، تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں کی 94 سیٹوں پر، چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں کی 96 سیٹوں پر، پانچویں مرحلے میں 10 ریاستوں کی 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی۔ آٹھ ریاستوں میں 49 سیٹوں پر، چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی اور ساتویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہو گی۔ اتر پردیش کی 80 سیٹوں کے لیے تمام سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔
کمار نے کہا کہ اس بار عام انتخابات کے لیے تقریباً 97 کروڑ ووٹر رجسٹرڈ ہیں اور 12 ریاستوں میں خواتین ووٹرز کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 21 کروڑ ووٹر نوجوانوں کے زمرے سے تعلق رکھتے ہیں جن میں سے 1.82 کروڑ ووٹر پہلی بار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 2.18 لاکھ ووٹرز کی عمر 100 سال سے زیادہ ہے ۔ جبکہ پانچ سے چھ لاکھ ایسے ووٹرز بھی ووٹ ڈال سکیں گے جو یکم اپریل کو 18 سال کی عمر مکمل کر لیں گے ، جنہوں نے پہلے ہی ووٹر رجسٹریشن کے لیے درخواست دی تھی۔ اس بار کمیشن نے 85 سال سے زیادہ عمر اور 40 فیصد تک معذور ی کے حامل ووٹروں کو گھر بیٹھے ووٹ دینے کا اختیار دیئے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ نہیں ہوں گے

Next Post

اور اسمبلی الیکشن…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اور اسمبلی الیکشن…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.