پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سونیا گاندھی راجستھان سے راجیہ سبھا کیلئے نامزد

ویشنو کو اوڈیشہ سے اور مروگن کو ایم پی سے ٹکٹ ملا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-02-15
in اہم ترین
A A
فیس بک کی ’نفرت کی مہم‘ پر سونیا گاندھی نے اعتراض ظاہر کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جے پور//
کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے راجستھان سے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے کانگریس امیدوار کے طور پر بدھ کے روز اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
سونیا گاندھی نے اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر مہاویر پرساد شرما کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔
اس موقع پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور کے سی وینوگوپال، سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا اور اپوزیشن لیڈر تکارام جولی وغیرہ ان کے ہمراہ تھے ۔
اس سے قبل سونیا گاندھی نے کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں بھی حصہ لیا ۔ میٹنگ میں کانگریس لیڈروں نے سونیا گاندھی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی راجیہ سبھا کے لیے سونیا کی نامزدگی داخل کرنے سے بہت پرجوش ہے ۔ اس سے کانگریس کے حوصلے بلند ہوں گے اور راجیہ سبھا میں ان کے داخلے سے پارٹی کو کافی تقویت ملے گی۔
پارٹی راجستھان میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں ان کی اور پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے کی قیادت میں کام کرکے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ محترمہ سونیا گاندھی اس وقت رائے بریلی سے لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ ہیں۔
راجستھان سے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات میں تین سیٹوں پر۲۷فروری کو انتخابات ہوں گے ۔ اس کے لیے کاغذات نامزدگی ۱۵فروری تک داخل کیے جاسکتے ہیں اور کاغذات نامزدگی کی جانچ ۱۶فروری کو ہوگی جب کہ ۲۰ فروری تک نام واپس لیے جاسکتے ہیں۔
اس الیکشن میں اسمبلی میں ایم ایل اے کی تعداد کے مطابق حکمراں بی جے پی امیدوار کو دو اور کانگریس امیدوار کو ایک سیٹ جیتنے کا امکان ہے ۔ اگر اس الیکشن میں صرف تین امیدواروں کو نامزد کیا جائے تو یہ الیکشن بلا مقابلہ مکمل ہو سکتا ہے ۔
اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزراء ایشونی ویشنو اور‘ ایل مروگن کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے اور اس طرح ان کے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہو گئے ہیں۔
بی جے پی نے آج مدھیہ پردیش اور اڈیشہ سے دو سالہ راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پانچ امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں ان دو مرکزی وزراء کے نام شامل ہیں۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان ناموں کو منظوری دے دی ہے ۔
بی جے پی نے مدھیہ پردیش سے ایل مروگن کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے جبکہ دیگر تین امیدوار نئے ہیں۔ امیش ناتھ مہاراج‘مایا نارولیا اور بنسی لال گجر کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ اشونی ویشنو کو اڈیشہ سے میدان میں اتارا گیا ہے ۔
بتایا گیا کہ پارٹی نے ویشنو کو اڈیشہ کی کٹک لوک سبھا سیٹ سے امیدوار بنانے کے اشارے دیے تھے اور ویشنو نے تیاریاں بھی شروع کر دی تھیں۔ اسی طرح تمل ناڈو میں مروگن کو میدان میں اتارنے کے اشارے ملے تھے ۔ تاہم ان دونوں رہنماؤں کو الیکشن مینجمنٹ میں اہم رول دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی کا دورہ جموں وکشمیر، کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست

Next Post

الیکٹورل بانڈ اسکیم منسوخ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا

الیکٹورل بانڈ اسکیم منسوخ، سپریم کورٹ کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.