پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری

’یکم سے ۳ فروری تک مزید برف باری متوقع‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-30
in اہم ترین
A A
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

Snow

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ٹھٹھرتی سردیوں سے راحت نصیب ہوئی ہے ۔
ادھر وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۱۰سینٹی میٹر برف جمع ہوئی ہے جبکہ وادی کے دیگر سیاحتی مقامات سونہ مرگ اور دودھ پتھری وغیرہ میں بھی برف جمع ہوئی ہے جس سے ان مقامات پر موجود سیاح لطف اٹھا رہے ہیں۔
حکام نے برف باری سے سڑک پر پھسلن پیدا ہونے کے پیش نظر ٹنگمرگ سے گلمرگ تک صرف۴بائی۴ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت دی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق دو درمیانی درجے کی مغربی ہواوں کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں ۳فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے۳ فروری تک بھی کئی مقامات پر انہوں نے کہا’’وادی میں۲۸ اور ۲۹جنوری کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کپوارہ، بارہمولہ، گاندربل، شوپیاں اور کولگام اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی کے کئی مقامات۳۰؍اور۳۱جنوری کو بھی ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے اور مذکورہ بالا اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے۳ فروری تک بھی کئی مقامات پر بارشوں یا برف باری کا امکان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس ایک ہفتے کے دوران وادی میں دن کے درجے حرارت میں گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے ۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج ہوئی ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برفباری سے سیاحوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی صنعت سے واستہ افراد کے چہرے بھی کھل اٹھے

Next Post

بارہمولہ میں۲شر پسندوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

بارہمولہ میں۲شر پسندوں کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.