جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

چوگیس گھنٹوں میں آگ کی۲۳ وارداتیں‘۱۵رہائشی مکان اور سات دکانوں کو نقصان

بوٹ کالونی کھنہ بل میں۸رہائشی مکان خاکستر ہونے سے۱۳کنبے بے گھر ہوگئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-10
in اہم ترین
A A
کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ‘عمارت کو جزوی نقصان

Fire

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک سالی کے بیچ آگ کی وارداتیں رونما ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔
پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر میں آگ کی۲۳وارداتوں میں۱۵مکان‘سات دکانیں اور کئی گاو خانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے کی بوٹ کالونی میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم۸رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ آگ کی اس وار دات سے ۱۳کنبے بے گھر ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان مکانوں میں جو کچھ بھی جائیداد موجود تھا وہ سب کچھ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔
مقامی لوگوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کو فوری امداد فراہم کرے تاکہ وہ ٹھٹھرتی سردیوں میں سر چھپانے کا کوئی بندو بست کر سکیں۔
دریں پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ پنز گام چوکی بل کپواڑہ میں آگ کی ایک واردات کے دوران گاو خانہ خاکستر ہوا۔
عہدیدار نے بتایا کہ لالچوک اننت ناگ میں ایک دکان جبکہ پنجہ منڈی میں چار دکانوں کو نقصان پہنچا۔ان کے مطابق کورل گام کولگام میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو رہائشی مکان خاکستر ہوئے تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ان کے مطابق وار گنڈ بجبہاڑہ میں چنار کا درخت آگ کی واردات میں خاکستر ہوا ہے ۔
محکمہ کے عہدیدار نے بتایا کہ ڈونی پاوا اننت ناگ میں شبانہ آگ کی واردات میں دو دکانوں کو نقصان پہنچا۔ان کے مطابق دادری پورہ ماگام میں آگ کی واردات رونما ہونے کے بعد رہائشی مکان کے کچن خاکستر ہوا ہے ۔
عہدیدار نے مزید بتایا کہ وڈی پورہ لنگیٹ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی گر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے آگ پر قابو پایا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں رہائشی مکان پوری طرح سے خاکستر ہوا۔انہوں نے کہاکہ غازی محلہ کپواڑہ میں ایک مکان ، چنی پورہ مقام کرناہ میں دو رہائشی مکان بھی خاکستر ہوئے ہیں۔
بتادیں کہ یونین ٹریٹری بالخصوص وادی کشمیر میں موسم سرما شروع ہونے کے بعد آگ کی وارد داتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وادی میں جاری خشک موسمی صورتحال آگ لگنے کی ایک وجہ قرار دی جا رہی ہے ۔
وادی کے کسی نہ کسی گوشے میں آگ کی وار داتوں کی خبریں آئے روز اخباروں کی زینت بنتی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سردیوں میں استعمال کئے جانے والے الیکٹرک یا گیس پر چلنے والے آلات کا مناسب اور احتیاط سے استعمال ان وارداتوں میں کمی کا باعث بن سکتا ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں ۲۰۲۳کے ماہ جنوی سے ماہ نومبر تک آتشزدگی کے زائد از ۲۲سو واقعات پیش آئے جس دوران۱۴۶۲ڈھانچوں کا نقصان پہنچا جبکہ۹جانیں بھی تلف ہوئیں اور اس دوران ۳۶ جنگلوں میں بھی آگ لگ گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر واعظ عمر فاروق کو دہلی جانے کی اجازت دی گئی:انجمن

Next Post

کھلاڑیوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین کیلئے یہ ایک یاد گار تجربہ رہے:سنہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post

کھلاڑیوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین کیلئے یہ ایک یاد گار تجربہ رہے:سنہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.