سرینگر//
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے منگل کو کہا کہ انجمن کے صدر میر واعظ عمر فاروق کو گذشتہ روز حکام نے دہلی کے لئے روانہ ہونے کی اجازت دے دی۔
انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا’’صدر انجمن میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق ریاستی حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد گذشتہ روز نئی دہلی کے لئے روانہ ہو گئے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’میرواعظ نے حکام کو اپنے دورے کی ذاتی نوعیت سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد حکام نے انہیں اجازت دے دی‘‘۔
بیان میں کہا گیا’’یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ستمبر۲۰۲۳میں اپنی رہائش گاہ سے نظر بندی سے رہا ہونے کے باوجود انہیں بار بار اپنے گھر میں خاص طور پر جمعہ کے روز نظر بند کیا جاتا رہا ہے ‘‘۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میر واعظ ایک دو ہفتوں میں واپس وادی آجائیں گے ۔