جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

امریکہ نائب صدر نے کہا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا :جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-03
in اہم ترین
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

سرینگر//
بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ اس کا پڑوسی ملک رواں برس اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے سمیت متعدد دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں اور انھوں نے امریکی میگزین نیوز ویک کو انٹریو میں بتایا کہ ’۲۲؍ اپریل کو ہونے والا پہلگام حملہ ایک اہم موڑ تھا اور بھارت میں یہ جذبات ہیں کہ بس اب بہت ہو گیا۔‘
جے شنکر نے کہا’پھر ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم دہشتگردوں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دے سکتے، یہ خیال کہ دہشتگرد سرحد کے اس طرف ہیں اور انھیں روکا نہیں جا سکتا اسے چیلنج کرنے کی ضرورت تھی اور ہم نے یہی کیا۔‘
پہلگام حملے کے ردِ عمل میں بھارت نے۷ مئی کو پاکستان پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے تاہم امریکہ کی ثالثی کے سبب یہ جنگ صرف تین روز بعد ۱۰مئی کو ختم ہو گئی۔
امریکی صدر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ متعدد مرتبہ لیتے رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۹مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اْس وقت وہ اْس کمرے میں ہی موجود تھے۔
جے شنکر کاکہنا تھا’امریکی نائب صدر نے کہا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں تو پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔‘
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ بھارت بھی جواب دے گا۔ ’اْس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ ہم نے فوری جوابی کارروائی کی۔‘
جے شنکر نے دعویٰ کیا ’ ’اس سے اگلی صبح امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے۔‘‘
نیوز ویک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بھارت وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اس الزام کا دْہراتے ہوئے کہا کہ ’ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کوئی آزادی نہیں دی جائے گی، ہم اب ان کے ساتھ بطور پراکسی نہیں نمٹیں گے۔‘’ہمیں (کسی حملے کا) ردِ عمل دینے سے روکنے کے لیے نیوکلیئر بلیک میل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘
وزیرِ خارجہ مزید کہتے ہیں کہ ’ہم یہ عرصے سے سْن رہے ہیں کہ آپ دونوں جوہری ممالک ہیں، آپ میں سے ایک کوئی خوفناک کام کرے گا لیکن آپ (انڈیا) کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ پھر یہ (جنگ) دنیا بھر میں پھیل جائے گی، اب ہم یہ نہیں سنیں گے۔‘ان کامزید کہنا تھا’’اگر ہمارے ساتھ بْرا ہوتا ہے تو ہم بھی دوسری طرف جا کر ان لوگوں کو نشانہ بنائیں گے جنھوں نے ہم پر حملہ کیا‘‘۔
اپنے انٹرویو میں وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ وہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ’کسی بھی صورت میں دہشتگردی کے عمل، اس کی مالی معاونت اور اس کی حمایت کی اجازت کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔‘
ایک سوال کے جواب میں وزیرِ خارجہ کا مزد کہنا تھا ’ ’پہلگام حملہ اقتصادی دہشت گردی کا عمل تھا اور اس کا مقصد کشمیر میں سیاحت کو نشانہ بنا رہا تھا جو مقامی آبادی کے لیے ذریعہ معاش ہے، اس کا مقصد مذہبی تشدد کو ہوا دینا تھا کیونکہ لوگوں کو قتل کرنے سے پہلے ان کی شناخت پوچھی گئی تھی‘۔
پہلگام حملے میں ملوث افراد کا حوالہ دیتے ہوئے ایس جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’یہ وہ لوگ نہیں جو خفیہ طریقے سے کام کرتے ہیں بلکہ یہ وہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کے ہیڈکوارٹرز پاکستان کے بڑی آبادی والے قصبوں میں موجود ہیں۔ سب کو معلوم ہے کہ تنظیم اے اور تنظیم بی کا ہیڈکوارٹر کون سا ہے اور یہ وہ عمارتیں تھیں جنھیں ہم نے تباہ کیا۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

Next Post

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
Next Post
logoo76-1

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.