جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-03
in اہم ترین
A A
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

نئی دہلی//
زراعت‘ کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان ۳؍اور۴جولائی کو جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہوں گے ۔
اس دوران وہ اعلیٰ سطحی میٹنگوں کی صدارت کریں گے اور زراعت، دیہی ترقی اور تعلیمی شعبے سے متعلق اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔
چوہان۳جولائی کی صبح سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور دیہی ترقی کے محکمے کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کریں گے ۔ دوپہر میں وہ قدرتی کاشتکاری سے متعلق زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی اور قومی تلہن مشن کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ شام کو وہ راج بھون میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ذریعے ان کے اعزاز میں منعقدہ ایک خیرسگالانہ میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔
دورے کے دوسرے دن شیوراج سنگھ چوہان شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (ایس کے یو اے ایس ٹی،کے ) سرینگر کی چھٹی کنووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے یہ تقریب یونیورسٹی کے شالیمار کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگی ۔
اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور یونیورسٹی کے چانسلر جناب منوج سنہا، وزیر اعلیٰ اور ایس کے یو اے ایس ٹی،کے ، کے پرو چانسلر عمر عبداللہ بھی شرکت کریں گے ۔
کنووکیشن کے دوران۵۲۵۰طلباء کو انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ۱۵۰گولڈ میڈل اور۴۴۵میرٹ سرٹیفکیٹس ممتاز طلباء کو ان کی تعلیمی مہارت کے اعتراف میں دیئے جائیں گے ۔
کنووکیشن تقریب کے بعد شیوراج سنگھ چوہان ایس کے یو اے ایس ٹی،کے کیمپس میں زعفران اور سیب کے باغات کا دورہ کریں گے اور باغبانی کے سائنسدانوں اور کسانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔ اس کے بعد ، مرکزی وزیر زراعت کھونموہ گاؤں میں ’لکھ پتی دیدی‘سے ملاقات کریں گے ،جو خواتین کو بااختیار بنانے اور دیہی خوشحالی کی علامت ہیں ۔
مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ کے دورے کو جموں و کشمیر میں پائیدار زراعت، قدرتی کاشتکاری اور دیہی ترقی کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جارہاہے ۔
اس سے قبل‘ وکست کرشی سنکلپ ابھیان’ کے ایک حصے کے طور پر، انہوں نے جموں کا دورہ کیا تھا اور کسانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی تھی۔ اس مشغولیت کو جاری رکھتے ہوئے مسٹر چوہان کاشتکار برادری سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے مختلف ریاستوں اور دیہی علاقوں کا باقاعدگی سے دورہ کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

Next Post

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
Next Post
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.