جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

نصف چلہ کلان گزر گیا لیکن مسلسل خشک سالی سے کسان پریشان تو سیاح بھی مایوس

ماہرین کے مطابق وادی میں آتشزد گی کے واقعات میں درج ہو رہے اضافے کی ایک وجہ خشک موسم بھی ہوسکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-10
in مقامی خبریں
A A
نصف چلہ کلان گزر گیا لیکن مسلسل خشک سالی سے کسان پریشان تو سیاح بھی مایوس

Dry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

سرینگر//
وادی کشمیر میں چالیس روزہ چلہ کلاں کا نصف حصہ گذر جانے کے با وجود بھی خشک موسمی صورتحال نے جہاں اہلیاں وادی میں گوناں گوں خدشات کو جنم دیا ہے وہیں یہاں موجود غیر مقامی سیاح بھی بھاری برف باری کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
موسم سرما کے دوران مسلسل خشک موسمی صورتحال سے وادی کے آبی ذخائر میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے جو خاص طور پر کسانوں میں پریشانی کا باعث بن گیا ہے وہیں ماہرین کے مطابق وادی میں آتشزد گی کے واقعات میں درج ہو رہے اضافے کی ایک وجہ خشک موسم بھی ہوسکتا ہے ۔
وادی میں جاری خشک موسم سے یہاں کے خوبصورت سیاحتی مقامات و دیگر دلکش جگہوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
مسلسل خشک موسمی صورتحال سے ان مقامات کی خوبصورتی متاثر ہو رہی ہے ان مقامات کے سبزہ زار ایک طرف سوکھے ہوئے میدانوں کا نظارہ پیش کر رہے ہیں تو وہیں دوسری طرف درخت بھی سوکھے اور مرجھائے ہوئے ہیں۔
بھاری برف باری سے ان خوبصورت مقامات کی خوبصورتی میں چار چاند لگ جاتے ہیں جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں لیکن موسم سرما اپنے شباب ہونے کے باوجود برف باری نہ ہونے سے سیاح مایوس ہی نظر آ رہے ہیں۔
ایک غیر مقامی سیاح نے بتایا’’میں ہر سال موسم سرما میں یہاں سیر کیلئے آتا ہوں تاکہ برف باری کے بیچ یہاں کے صحت افزا مقامات سے لطف اندوز ہوسکوں‘‘۔انہوں نے کہا’’لیکن اس سال ابھی تک کوئی بھاری برف باری نہیں ہوئی ہے جس کا میں یہاں بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں‘‘۔
ایک خاتون سیاح نے بتایا’’میں خاص طور پربرف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہاں آئی ہوں لیکن موسم سرما شباب پر ہے لیکن برف باری نہیں ہو رہی ہے جس سے یہاں موجود سیاح مایوس ہوئے ہیں‘‘۔
بڈگام میں ایک اینٹ بٹھے پر کام کرنے والے ایک غیر مقامی مزدور نے بتایا’’میں یہاں ہر سال کام کرنے آتا ہوں اور موسم سرما شروع ہوتے ہی واپس چلا جایا کرتا ہوں لیکن اس سال میں برف باری کا مزہ لینے کیلئے یہاں رک گیا لیکن ابھی تک کوئی برف باری نہیں ہوئی اس لئے میں واپسی کے لئے سامان باندھ رہا ہوں‘‘۔
علی محمد نامی ایک کسان نے کہا’’خشک موسم کے بیچ تو ہم گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں اور دورے کام انجام دے سکتے ہیں لیکن اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ‘‘۔انہوں نے کہا’’برف باری سے ہی موسم بہار میں ہمارے دریا، ندی نالے پانی سے بھر جاتے ہیں جس کو ہم کھیتوں میں استعمال کرکے فصلیں اگا سکتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اگر برف باری نہیں ہوگی تو پانی قلت طے ہے جس سے کسان گونا گوں مشکلات سے دو چار ہوسکتے ہیں‘‘۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں جنوری کے نصف تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔وادی میں ماہ دسمبر میں بھی معمول سے کم ہی بارشیں یا برف باری ہوئی ہے ۔
وادی کے معروف ماہر موسمیات فیضان عارف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ برسوں میں بھی ماہ دسمبر خشک رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’رواں سیزن کے ماہ دسمبر میں سرینگر میں صرف۱۸ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس قبل کسی ماہ دسمبر میں صفر فیصد بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج

Next Post

میر واعظ عمر فاروق کو دہلی جانے کی اجازت دی گئی:انجمن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر:این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط

2025-07-01
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
مقامی خبریں

ضلع میںاننت ناگ:ڈرون اڑنے پر عارضی پابندی عائد:پولیس

2025-07-01
Next Post
میر واعظ عمر فاروق کو دہلی جانے کی اجازت دی گئی:انجمن

میر واعظ عمر فاروق کو دہلی جانے کی اجازت دی گئی:انجمن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.