منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’۲۰۰ میگاواٹ اضافی الاٹمنٹ کے بعد بجلی صورتحال میں بہتری آئی ہے ‘

صوبائی کمشنر کی وادی میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ ‘ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-20
in اہم ترین
A A
بجلی بحران کی وجہ ؟’مانگ میں اضافہ اور پیداوارمیں کمی ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر //
صوبائی کمشنر کشمیر‘وِجے کمار بدھوری کو بتایا گیا ہے کہ ۲۰۰میگاواٹ بجلی کی اضافی الاٹمنٹ کے بعد وادی میں بجلی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔
صوبائی کمشنر کشمیرنے آج کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمٹیڈ( کے پی ڈی سی ایل ) کی ایک میٹنگ طلب کی جس میں صوبہ کشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے آغاز میں ایم ڈی کے پی ڈی سی ایل نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کشمیر میں بجلی کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے بتایا کہ وادی کشمیر میں۲۰۰میگاواٹ بجلی کی اضافی الاٹمنٹ کے بعد کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔
صوبائی کمشنر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ سخت سردی کی صورت میں اِنسانی ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور عوام کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے خراب ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کو تبدیل کریں۔
بدھوری نے صوبہ کشمیر کے شہری اور دیہی علاقوں میں میٹرڈ اور نان میٹرڈ میں اوسط کٹوتی کے اَوقات کی ضلع وار تفصیلات کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں کے پی ڈی سی ایل کی موجودہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر بفر سٹیٹس اور متبادل وقت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر ضلع میں ڈی ٹیز کے وافر بفر سٹاک کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ڈی ٹیز کی مختلف صلاحیتیں ڈی ٹیز کی مساوی صلاحیت کو بدلنے کیلئے بفر میں موجود ہوں۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ خراب ٹرانسفارمروں کی مرمت میں لگنے والا اوسط وقت کم کیا گیا ہے جس کی بحالی کا وقت شہری علاقوں میں ۱۲گھنٹے اور دیہی علاقوں میں ایک دن ہے۔
میٹنگ میں پی ایم ڈی پی ۔ یو مرحلہ اوّل اور مرحلہ دوم کے تحت سمارٹ میٹرنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
صوبائی کمشنر نے اپنے دفتر سے روزانہ کی بنیاد پر خراب شدہ ڈی ٹیز کی رائے طلب کی۔ اِس کے علاوہ جہاں تبدیلی میں ایک دن سے زیادہ وقت لگا ہے۔اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ بجلی چوری کے خلاف بھرپور طریقے سے مہم چلائیں تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے۔
میٹنگ میںضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر، منیجنگ ڈائریکٹرکے پی ڈی سی ایل، چیف اِنجینئر کے پی ڈی سی ایل اور کے پی ٹی سی ایل ، جنریشن وپلاننگ اینڈ پروکیورمنٹ کشمیر اور دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ صوبہ کشمیر کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں نے بذریعہ ذاتی طو رپر او ربذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ہندوستان کے موقف کو اجاگر کیا‘ مودی کی نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات

Next Post

’لوک سبھا میں اپوزیشن کی تعداد مزید کم ہو گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :وزیر اعظم

’لوک سبھا میں اپوزیشن کی تعداد مزید کم ہو گی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.