جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردی میں بتدریج اضافہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-18
in ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر/ 18 نومبر
وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہو رہی ہے۔سردی میں اضافے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے عمر رسیدہ افراد اور بچوں کو صبح اور شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ زکام، کھانسی وغیرہ جیسی بیماریوں سے بچ سکیں۔
وادی خاص کر دیہی علاقوں میں سردی سے بچنے کے لئے سر شام ہی گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں وہیں لوگ گھروں کے علاوہ دکانوں، دفتروں اور کام کی دیگر جگہوں پر گرمی کے لئے موثر انتظامات کر رہے ہیں۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کا کہنا ہے کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا”گرچہ کمر مغربی ہوا کے داخل ہونے کے پیش نظر وادی میں آنے والے دو تین دنوں کے دوران مطلع ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت قدرے بہتر ہونے کی امید ہے تاہم بعد ازاں اس میں ایک بار پھر کمی درج ہوسکتی ہے“۔
عارف کا کہنا تھا کہ وادی میں گذشتہ چار برسوں کے مقابلے میں امسال اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں موسم بہتر رہا۔
ماہر موسمیات نے کہا کہ اس برس بھی ماہ نومبر میں بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی لیکن اس کے باوجود بھی گذشتہ برسوں کے مقابلے میں موسم اچھا ہی رہا۔انہوں نے کہا کہ وادی میں جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر مال رواں کے آخر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا ہی امکان ہے۔
عارف کا کہنا تھا کہ گرچہ 23 اور 24 نومبر اور پھر 27 نومبر کو کمزور مغربی ہوائیں وارد وادی ہوسکتی ہیں لیکن شاید ان کے زیر اثر میدانی علاقوں میں برف باری نہیں ہوسکتی ہے۔
ماہرموسمیات نے کہا کہ وادی کا شبانہ درجہ بتدریج کم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اننت ناگ میں منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ میں منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں میں منفی 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بڈگام میں منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ، بارہمولہ میں 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بانڈی پورہ میں منفی0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم وسیع پیمانے پر خراب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 18 نومبر سے 26 نومبر موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران 18 اور 25 نومبر کو مطلع ابر آلود رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں صبح اور شام کے وقت دھند رہ سکتی ہے۔
ادھر خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ پولیس منشیات مخالف بیداری کے لئے خصوصی جمعہ خطبوں کی پہل کر رہی ہے

Next Post

جموں و کشمیر: ریاسی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول ٹیچر معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

جموں و کشمیر: ریاسی میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسکول ٹیچر معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.