منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرمائی سیاحت :گلمرگ میں تیاریوں کا عمل عروج پر

’امید ہے کہ امسال بھی سیاح بڑی تعداد میں آئیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-26
in اہم ترین
A A
گلمرگ میں امسال سیاحوں کیلئے برف کے بجائے فائبر گلاس ایگلو ریستوران میسر

SRINAGAR, FEB 1 (UNI) To provide a unique taste to the tourists a new Fiber Glass Igloo restaurants imported from Austria have come up in the middle of the snow-covered mountains of Gulmarg in north Kashmir’s Baramulla district. UNI PHOTO-42U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
سیاحتی مقام گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر جہاں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ان تمام امکانات و مواقع کو تلاش کیا جا رہا ہے جو سیاحوں کیلئے خوشگوار یادوں کا باعث بن جائیں گے ۔
محکمہ سیاحت تمام متعلقہ محکموں بشمول گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘جے کے ٹی ڈی سی، یوتھ سرووسز اینڈ سپورٹس، کیبل کار کارپوریشن، پی ڈی ڈی، آر ینڈ بی جل شکتی وغیرہ کے ساتھ سرمائی سیاحت میں چار چاند لگانے کیلئے تیاریوں کو مکمل کرنے میں جٹا ہوا ہے ۔
گلمرگ میں مشتاق الحسن نامی ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے پیش نظر متعلقہ حکام تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں انتہائی مصروف ہیں۔
الحسن نے کہا کہ سال گذشتہ بھی سرما میں یہاں کافی تعداد میں سیاح آئے یہاں تک کہ ہوٹلوں میں تک دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی اور امسال اس سے بھی زیادہ امید ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سرما میں یہاں سیاحوں کا سال کے باقی مہینوں سے بھی زیادہ رش رہتا ہے جس سے اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کی سخت سردیوں میں بھی روزی روٹی کی سبیل ہوتی ہے ۔
ہوٹل مالک نے کہا کہ حکومت سرمائی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرما میں سیاحوں کو تمام ترسہولیات بہم پہنچانے کے لئے بھی طرح طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کے قیام و طعام کے لئے ہوم سٹے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا سکریٹری ٹورزم ڈاکٹر سید عابد رشید نے حال ہی میں تمام افسروں سے تاکید کی ہے کہ وہ سرمائی سیاحت کے دوران سیاحوں کو تمام سہولیات کی دستیابی کو ہر حال میں یقینی بنائیں۔
رشید نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ گلمرگ میں بنیادی سہولیات کا آڈٹ کرکے خامیوں کو دور کریں۔انہوں افسروں سے کہا کہ گلمرگ میں موسم سرما کے دوران سیاحتی سرگرمیوں کے احسن انعقاد کے لئے ہوٹل مالکان، گھوڑے بانوں، ٹرانسپورٹروں اور دیگر متعلقین کے ساتھ میٹنگیں کریں۔
سکریٹری سیاحت نے گلمرگ میں سرمائی سیاحت کے امکانات کو تلاش کرنے پر زور دیا اور افسروں سے تاکید کی کہ وہ گلمرگ میں ٹریفک کی ہموار نقل و حمل کے علاوہ ٹنگمرگ میں پارکنگ سہولیات کو یقینی بنائیں۔انہوں نے تمام محکموں سے مربوط تعاون طلب کیا تاکہ سیاح خوشگوار یادیں لے کر واپس جا سکیں۔تمام متعلقہ محکموں پر مشتمل ایک مشترکہ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدیات دی گئیں۔
حکام کے مطابق امسال جموں وکشمیر میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال رواں کے ماہ اگست تک ایک کروڑ ۵۲لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی ہے جبکہ سال گذشتہ کل ایک کروڑ۸۸لاکھ سیاح یہاں آئے تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو سو کروڑ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے ۔
حکام کے مطابق حکومت۷۵نئے سیاحتی مقامات کو فروغ دے رہی ہے جہاں تمام تر ضروری انفراسٹرکچر کو دستیاب رکھا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ درج ہوا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر موسم سرما کے دوران بھی سیاحت کے لئے موزوں ترین جگہ ہے یہاں کے برف پوش پہاڑ سیاحوں کو گرم علاقوں سے یہاں برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے کھینچ کر لاتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معشوقہ کے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں شہری گرفتار

Next Post

حکومت کاایس آر او۳۴ کے تحت زیر التوا دو ہزارتقرریاں نمٹانے کا فیصلہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں

حکومت کاایس آر او۳۴ کے تحت زیر التوا دو ہزارتقرریاں نمٹانے کا فیصلہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.