جموں//
پولیس نے بدھ کے روز ایک ۴۲ سالہ شخص کے قتل کے معاملے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کی دو دن قبل جموں کشمیر کے ادھم پور ضلع میں گلا کٹی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ بسنت گڑھ کے رہنے والے بکرم کمار کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ملزم متاثرہ پورن چند کی بیوی کا عاشق نکلا۔
ترجمان نے بتایا کہ بلوٹا اپرلا گاؤں کے رہنے والے چاند کی لاش سوموار کو قریبی لاکھیرا نالہ سے برآمد ہوئی جس کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کمار نے جرم کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ مقتول کی بیوی کے ساتھ اس کے تعلقات تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم کی۲۲؍اکتوبر کو اس کی رہائش گاہ پر اس کے ساتھ جھگڑا ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ (ایجنسیاں)