جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرگرم دہشت گرد اور پانچ معاونین گرفتار :پولیس

دو خواتین بھی شامل‘ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-27
in اہم ترین
A A
سرگرم دہشت گرد اور پانچ معاونین گرفتار :پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر//
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسزنے لشکر طیبہ کے سرگرم ملی دہشت گرد ‘ پانچ دہشت گرد معاونین جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی بارہمولہ‘آمود ناگپوری نے کہاکہ گرفتار شدگان کو سرگرم دہشت گردوںتک ہتھیار و گولہ بارود فراہم کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کا یہ نیٹ ورک پونچھ تک پھیلا ہوا ہے اور اس نیٹ ورک میں ملوث مزید افراد کی شناخت کیلئے بھی کام شروع کیا گیا ہے۔
ناگپوری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ بارہ مولہ پولیس نے اسلحہ وگولہ بارود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والے دہشت گرد گروہ کا پردہ فاش کرکے ایک سرگرم دہشت گرد اور پانچ مدد گاروں جن میں دو خواتین اور ایک کمسن بھی شامل ہیں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
ناگپوری نے کہاکہ اس بڑے نیٹ ورک کا اس وقت پتہ چلا ہے جب بارہ مولہ پولیس نے گزشتہ دنوں اوڑی میں دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ۲۱ستمبر۲۰۲۳کو اطلاع موصول ہوئی کہ یاسین احمد شاہ ولد طاریق احمد ساکن جانباز پورہ بارہ مولہ نے لشکر طیبہ (ٹی آر ایف ) میں شمولیت اختیار کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ناگپوری کے مطابق بارہ مولہ پولیس نے۲۲ستمبر کو مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ٹاپر پٹن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران دہشت گرد صفوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک پستول‘ایک پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راونڈ برآمد کئے۔
پولیس آفیسر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے ساتھی پرویز احمد شاہ ساکن تکیہ واگورہ کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی گرفتاری عمل میں لائی اور اس کی نشاندہی پر دو ہینڈ گرینیڈبرآمد کئے گئے۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ۲۳ستمبر کو جانباز پورہ بارہ مولہ میں چھاپہ ماری کے دووران ایک پستول ‘ایک پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرداپنے ساتھیوں جن کی شناخت نگینہ زوجہ منظور احمد لون ساکن وجپارہ حاجن اور آفرین عرف آیت دختر گلزار احمد گنائی ساکن پتی پورہ شالہ ٹینگ سری نگر کے بطور کی ہے کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور ان کی نشاندہی پر مزید دو گرینیڈ برآمد کئے گئے۔
ناگپوری کے مطابق ۲۵ستمبر کو یاسین شاہ اور پرویز احمد نے مزید تفتیش کے دوران مدثر احمد راتھر ولد غلام محی الدین راتھر ساکن تکیہ واگورہ اور شوکت احمد ملک ولد حبیب اللہ ملک ساکن واگلہ واگورہ کے نام ظاہر کئے۔ اور ان کی نشاندہی پر ایک چینی گرینیڈ‘ایک پستول ‘ایک پستول میگزین اور آٹھ گولیوں کے راونڈ ضبط کئے گئے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ سرگرم دہشت گرد اور اس کے پانچ ساتھی پاکستانی ہینڈرلز کی ہدایت پر کام کر رہے تھے اور مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع بارہ مولہ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو انجام دینے کی خاطر منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ناگپوری نے کہاکہ گرفتار شدگان کے خلاف یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہ پوچھے جانے پر کہ دہشت گرد تنظیموں میں خواتین اور کمسنوں کی شمولیت سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے نیا چیلنج ابھر کر سامنے آیا ہے کے جواب میں ایس ایس پی نے کہاکہ ماضی میں بھی دہشت گردی سے تعلق رکھنے کے الزام میں خواتین اور نابالغوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی بارہمولہ نے کہاکہ اس معاملے میں ہم نے دیکھا ہے کہ کشمیر سے پونچھ تک ہتھیاروں کی سپلائی کا ریکٹ چل رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ اسلحہ وگولہ بارود کی سپلائی کیلئے استعمال ہونے والے روابط اور راستوں کا سراغ لگانے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ایس ایس پی کے مطابق تحقیقات جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں‘پولیس اہلکار سمیت ۳ ہلاک

Next Post

’سیاسی سہولت دہشت گردی کے ردعمل کا تعین نہیں کر سکتی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت

’سیاسی سہولت دہشت گردی کے ردعمل کا تعین نہیں کر سکتی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.