ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

کوکر ناگ آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا ‘آس پاس کے علاقے بھی محصور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-18
in ٹاپ سٹوری
A A
کوکر ناگ آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا ‘آس پاس کے علاقے بھی محصور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۱۸ ستمبر

جموں کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے گڈول جنگلاتی علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا آپریشن پیر کو چھٹے دن میں داخل ہو گیا اور سیکورٹی فورسز نے ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں پر حملے کرنے کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی۔

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے انکاو¿نٹر میں تین افسران کی موت کا بدلہ لینے کا عہد کیا ہے۔

یہاں کے حکام کے مطابق، ڈرون فوٹیج میں پچھلے پانچ دنوں کے دوران انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران تباہ کیے گئے خفیہ ٹھکانے میں سے ایک کے قریب ایک جلی ہوئی لاش پڑی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو صاف کرنے کے بعد ہی اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

سیکورٹی فورسز ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کا استعمال گھنے جنگل کے علاقے کی نگرانی کے لیے کر رہی ہیں جہاں کئی غار نما خفیہ ٹھکانے ہیں جہاں ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں دو آرمی افسران اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ہلاک کرنے کے بعد بدھ سے دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔

حکام نے کہا کہ حفاظتی گھیرا اتوار کے روز پڑوسی پوش کریری علاقے تک بڑھا دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گرد شہری علاقوں میں نہ گھس جائیں۔

اتوار کی شام دیر گئے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہداءکے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ سنہا نے کہا ”ہمیں اپنے سپاہیوں پر مکمل اعتماد ہے….پوری قوم جوانوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے“۔

سنہا نے دعویٰ کیا کہ اننت ناگ میں سیکورٹی فورسز پر حملہ جی ۰۲سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد اور جموں کشمیر میں تنازعات کے منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی وجہ سے دہشت گرد صفوں میں پھیلی مایوسی کا نتیجہ ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ دہشت گردی اور اس ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے جس نے جموں و کشمیر میں عام آدمی کو دبا رکھا ہے۔

کشمیر میں سیکورٹی گرڈ کے اعلیٰ حکام بشمول ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جی پی اور آرمی کی ۱۵ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شمالی فوج کے کمانڈر نے آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کے روز فائرنگ کے مقام کا دورہ کیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ دو سے تین دہشت گرد جنگل کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار نے جمعہ کی رات دیر گئے کہا کہ آپریشن مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر شروع کیا گیا اور دعویٰ کیا کہ”پھنسے ہوئے دو سے تین دہشت گردوں کو بے اثر کر دیا جائے گا“۔

کرنل من پریت سنگھ‘کمانڈنگ آفیسر‘ 19 راشٹریہ رائفلز، میجر آشیش دھونچک، جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ہمایوں بھٹ اور ایک سپاہی بدھ کو دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگ تنازعات کے منافع خوروں کو الگ تھلگ کریں:ایل جی سنہا

Next Post

’انڈیا‘ تیار ہے… ہارنے کیلئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

’انڈیا‘ تیار ہے… ہارنے کیلئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.