جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا‘ تیار ہے… ہارنے کیلئے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-09-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

تو صاحب اپنے ’انڈیا‘ کاکہنا ہے کہ وہ ہمیشہ الیکشن کیلئے تیار رہتا ہے… جب بھی الیکشن … لوک سبھا الیکشن ہوں گے‘وہ تیار ہے اور… اور سچ پو چھئے تو ہمیں ’انڈیا‘ کی اس بات پر یقین نہیں بلکہ بہت زیادہ یقین ہے اور… اور اس لئے ہے کیوں کہ ہارنے کیلئے کوئی تیاری نہیں کرنی پڑتی ہے… اس کیلئے کسی خاص تیاری کی ضرورت نہیں ہو تی ہے… بالکل بھی نہیں ہوتی ہے ۔ اس لئے جب بھی بھارت میں لوک سبھا الیکشن ہوں گے…’انڈیا‘ ان انتخابات میں حصہ لے گا اور… اور ہار جائیگا … اس کی ہار ہو جائیگی جس کیلئے یہ تیار ہے ۔ نہیں صاحب ہم نے کب کہا کہ ہم کوئی نجومی ہیں… ہم تو ایسا ویسا کچھ نہیں کہا…ہم اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ’ انڈیا‘ہارنے کیلئے تیار ہی تو … تو اس کی وجہ ہے اور… اور وجہ ’انڈیا‘ ہے کوئی اور نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ’انڈیا‘ ایک ساتھ اس لئے ہو گیا ہے تاکہ وہ مل کر بی جے پی کو ہرائے… یعنی ’انڈیا‘ میں شامل جماعتیں جب ایک ہو جائیں اور مل کر الیکشن لڑیں گی تو… تو تب جا کے وہ بی جے پی کو ہرائیں گی… یعنی ’انڈیا‘ کی جیت کا منترا ایک ہی ہے اور… اور وہ ہے مل کر الیکشن لڑنا… ایک ساتھ ہو کر الیکشن لڑا… جب یہ جماعتیں ایک ساتھ الیکشن نہیں لڑیں گی… ایک دوسرے کیلئے قربانی کا جذبہ پیدا نہیں کریں گی تو… تو یہ الیکشن نہیں جیت پائیں گی… اور اللہ میاں کی قسم بالکل ایسا ہی ہو رہا ہے کہ … کہ خبر یہ ہے کہ … کہ کئی ریاستوں میں ’انڈیا‘ کی حلیف جماعتیں ایک دوسرے کیلئے نشستیں چھوڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آ رہی ہیں… بائیں باز و نے کہا ہے کہ وہ بنگال اور نہ کیریلا میں کوئی اتحاد کرے گا … جب کچھ دوسری ریاستوں سے بھی کچھ ایسی ویسی ہی خبریں آ رہی ہیں کہ… کہ اگر ایسی خبر نہیں آ رہی ہوتیں… اگر نشستوں کی تقسیم پر’انڈیا‘ میں کوئی اختلاف نہیں ہو تاتو… تو ’انڈیا‘ کے بانی نتیش یادو کو بار بار یہ نہیں کہنا پڑتا اور… اور بالکل بھی نہیں کہنا پڑتا کہ انڈیا‘ میں کوئی اختلاف نہیں ہے… ’انڈیا‘ میں سب کچھ ٹھیک ہے … اور سو فیصد ٹھیک ہے ۔لیکن وہ جانتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور… اور اسی لئے نتیش یادو نے کہا کہ… کہ’انڈیا‘ الیکشن کیلئے تیار ہے… الیکشن ہارنے کیلئے تیار ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکر ناگ آپریشن چھٹے روز بھی جاری رہا ‘آس پاس کے علاقے بھی محصور

Next Post

پی ڈی پی ، این سی اتحاد پر منڈلاتے سایئے

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پی ڈی پی ، این سی اتحاد پر منڈلاتے سایئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.