جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں وکشمیر کی معیشت کو زک پہنچانے کی کوششیں جاری:فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-13
in اہم ترین
A A
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل مقصود:فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

سرینگر//
جموںکشمیر کے عوام اس وقت سخت ترین مشکلات سے دوچار ہیں‘آج کے دور میں یہاں کے عوام پر اضافی بوجھ ڈلا جارہاہے ، زمینیں چھینی جارہی ہیں، روزگار پر شب خون مارا جارہاہے ، حقوق پامال کئے جارہے ہیں اور معیشت کو زک پہنچانے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیاجاتاہے ۔
ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموں وکشمیر کے عوام کو اقتصادی بدحالی کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر سے لیکر نئی دلی تک گذشتہ برسوں سے مسلسل ایسے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جن کا براہ راست منفی اثر یہاں کی معیشت پر پڑ رہاہے اور یہ سلسلہ ابھی تک بند نہیں کیا گیاہے ۔
گذشتہ روز ہی مرکزی حکومت نے امریکہ سے درآمد کئے جانے والے سیب، اخروٹ، تازہ یا خشک بادام کے علاوہ چھلکے والے بادام پر اضافی ڈیوٹی ہٹاکر یہاں کے مالکانِ باغات ،کاشتکاروں اور پھلوں کی صنعت سے جڑے افراد کی پیٹ پر لانے مارنے کا کام کیا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امریکی سیب، اخروٹ اور بادام کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی کے خاتمے سے ہماری گھریلو صنعت بری طرح متاثر ہوجائے گی اور اس سے معاشی بدحالی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر کشمیر اور ہماچل میں دنیاکے بہترین سیبوں کی پیداوار ہوتی ہے تو پھر بغیر اضافی ڈیوٹی کے بین الاقوامی سیبوں کی برآمدگی کا کیا مقصدہے ۔
ڈاکٹر فاروق نے مزید کہاکہ موجودہ سخت ترین دور میں نیشنل کانفرنس کے سامنے بھی بہت سارے چیلنج ہیں اور ہمیں پُرعزم، ثابت قدم اور حوصلہ مندی سے ان کا مقابلہ کرنا ہے ۔ سب سے پہلے مستقبل میں جو بھی انتخابات آنے والے ہیں ہمیں ان کیلئے کمربستہ رہنے کی ضرورت ہے ۔
ڈی ڈی سی الیکشن ہوں، پنچایت یا بلدیاتی چناؤ ہوں یا پھر اسمبلی انتخابات ہمیں ہر حاصل میں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہماری جماعت کامیابی سے ہمکنار ہو تاکہ جموںوکشمیر کے عوام کے جذبات ، احساسات اور مفادات کی صحیح ترجمانی کر سکیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں کشمیر کے عوام کو راحت پہنچانے کی اشد ضرورت ہے اور انشاء اللہ عوام کے بھر پور اشتراک سے نیشنل کانفرنس ہی یہاں کے عوام کو ضرور راحت پہنچائے گی لیکن اس کیلئے ہمیں اپنی صفوں کو مضبوط کرنا ہوگا، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور شکوے شکایات کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔
پارٹی سے وابستہ افراد کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دشمن عیار اور مکار ہے ، آپ کے ایمان کو خریدنے کی کوششیں ہونگی، آپ پر دھونس و دباؤ کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے لیکن آپ کو ہر حال میں پُر عزم اور ثابت قدم رہنا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’امید ہے مرکز امریکی سیب پر دوبارہ امپورٹ ڈیوٹی نافذ کریگا‘

Next Post

رام بن : ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے۴؍افراد فوت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
رام بن میں قومی شاہراہ پر ایک ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے 4 افراد فوت

رام بن : ٹرک پتھر کی زد میں آنے سے۴؍افراد فوت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.