اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر وادی کشمیر میں ڈھابے اور ہوٹل بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-26
in تازہ تریں
A A
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر/ 26مارچ
ماہ مبارک رمضان کے پیش نظر سرینگر سمیت وادی بھر کے بازاروں میں اتوار کے روز تمام ڈھابے اور ہوٹل بند رہے جبکہ سرینگر میں واقع مشہور ’فوڈ سٹریٹ‘میں بھی تمام دکان بند رہے ۔
یو این آئی کے ایک نمائندے جس نے سری نگر کے بیشتر علاقوں کا دورہ کیا نے بتایا کہ اتوار کے روز ماہ رمضان کے پیش نظرتمام ڈھابے ، ہوٹل اور ریستوران بند تھے ۔
سیول لائنز میں واقع فوڈ سٹریٹ جہاں دن بھر لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ،میں بھی ہوکا عالم طاری رہا۔
بعض جگہوں پر ڈھابوں اور ہوٹل مالکان کو دکانوں کی صفائی میں محو دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ افطار کے بعد لوگ ان کے ڈھابوں اور ہوٹلوں پر آتے ہیں۔
پکوڑے وغیرہ فروخت کرنے والے درجنوں دکانوں کو بھی بند دیکھا گیا تاہم مٹھائیاں بیچنے والے دکان کھلے تھے ۔ادھر مشہور جھیل ڈل علاقے میں سیاحوں کے لئے ڈھابے اور ہوٹل کھلے رہے ۔
وادی کے تمام ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات سے بھی اتوار کے روز رمضان کے پیش نظر بازاروں میں ڈھابے اور ہوٹل بند رہنے کی اطلاعات ہیں۔
تاہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ یہ ڈھابہ والے اور ہوٹل مالکان رمضان کے پہلے دو تین دن ڈھابوں اور ہوٹلوں کو بند رکھتے ہیں تاہم بعد میں یہ لوگ ڈھابوں یا ہوٹلوں کے دروازوں پر پردے ڈال کر کام کرتے ہیں۔
تاہم بانڈی پورہ اور دیگر کئی علاقوں میں دیکھا گیا کہ ہوٹل اور ڈھابے مالکان ماہ رمضان کے دوران کسی دوسرے ذریعہ سے روزی روٹی کی سبیل کرتے ہیں لیکن اپنے دکانوں کو ماہ رمضان کے تقدس کے پیش نظر مہینہ بھر بند رکھتے ہیں۔
دریں اثنا جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی وادی کشمیر میں سحری کے وقت ڈھول بجاکر لوگوں کو جگانے کی روایت برقرار ہے ۔ تاہم یہ فریضہ انجام دینے والے سحر خوانوں کی تعداد ہرگذرتے سال کے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے ۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنس کی بدولت موبائیل فونوں اور گھڑیوں میں الارم کی سہولیت آنے کے بعد بھی وادی میں سحر خوانوں کا لوگوں کو سحری کے وقت نیند سے جگانے کا سلسلہ رک نہ گیا۔ بیشتر سحرخوانوں کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کی آمد کا انتظار سال بھر کرتے رہتے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیوٹی سے غیر حاضر 31 وقف ملازمین معطل

Next Post

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.