بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیاحت کا سنہرا دور چل رہا ہے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-10
in اہم ترین
A A
سیاحت کا سنہرا دور چل رہا ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے موجودہ سیاحتی سیزن کو کشمیر کی سیاحتی تاریخ کا سنہرا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران۸۰لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی ہے جس سے گذشتہ بیس برسوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔
سنہا نے کہا کہ پروازوں کے آپریشنز نے بھی تمام سابقہ ریکارڈوں کو توڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا’’ریکارڈ تعداد میں سیاح کشمیر آ رہے ہیں کشمیر کی سیاحتی تاریخ کا یہ سنہرا دور ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر کا کہنا تھا’’گذشتہ چند مہینوں کے دوران ۸۰لاکھ سیاح وارد کشمیر ہوئے ہیں جو پچھلے دس بیس برسوں کے دوران ایک ریکارڈ تعداد ہے ‘‘۔
سنہا نے کہا کہ پراوزوں کے آپریشنز نے بھی تمام سابق ریکارڈ ٹوڑ دئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج یہاں کے تمام ہوٹلوں کی بکنگ ہوئی ہے اور ملک کی باقی ریاستوں کے لوگوں کو سری نگر کی ہوائی ٹکٹ ملنا مشکل بن گیا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کہا کہ حکومت جھیل ڈل کو جنگی بنیادوں پر صاف کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔
سنہا نے کہا’’پہلی بار حکام اور مقامی لوگ مل کر جھیل ڈل کو صاف کر رہے ہیں اور جھیل ڈل کو گندگی سے صاف دیکھنے کے عہد کے تحت کام کر رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جھیل ڈل کو گذشتہ کئی دہائیوں سے صاف نہیں کیا گیا تھا اور یہ اتنا صاف کبھی نہیں تھا جتنا آج ہے اور اس کا اعزاز انتظامیہ اور مقامی لوگوں کو جاتا ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مرکز نے بجٹ میں۲۷۳کروڑ روپیے جھیل اور نگین جھیل کے تحفظ کیلئے مختص رکھے ہیں جن میں سے۱۳۶کروڑ روپیے جھیل ڈل کے تحفظ و بحالی کے لئے صرف کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ بہت جلد جھیل ڈل کی کھوئی ہوئی شان و شوکت بحال ہوتے ہوئے دیکھیں گے جس کیلئے یہ جھیل دنیا بھر میں مشہور تھا۔
سرینگر سمارٹ سٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سری نگر کو سمارٹ سٹی بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آر پی ایف کے اچھے کام سے کشمیر میں سیاح آ رہے ہیں :بھلا

Next Post

حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.