بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

وادی میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے خالی

دس اضلاع میںمجموعی اراضی میں ۳۸۱ کنال اثر رسوخ افراد سے واپس لی گئی ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in مقامی خبریں
A A
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کی انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں سرکاری زمین و کاہچرائی پر لوگوں کا قبضے ہٹانے کی مہم شروع کی گئی ہے‘ جس کے تحت وادی کے دس اضلاع میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے واپس بحال کی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کشمیر میں کے دس اضلاع میں ۳ لاکھ ۵۸ ہزار ۷۲۰ کنال سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا تھا جس میں آج تک ۲ لاکھ ۱۶ ہزار ۶۸۳ کنال سے قبضہ ہٹایا گیا ہے، جن میں ۳۸۱ کنال اثر رسوخ افراد سے واپس لی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کشمیر میں ۳ لاکھ ۴ہزار۳۶۶ کنال کاہچرائی اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے جس میں سے ایک لاکھ ۷۲ ہزار۹۰۷ کنال سے قبضہ ہٹایا گیا ہے جس میں ۴۵۶ کنال اثر رسوخ افراد سے واپس لی گئی ہے۔گزشتہ ماہ سے چل رہی اس مہم میں انتظامیہ نے کئی تجاوزات کو منہدم بھی کیا ہے، جس میں ہوٹل و دیگر تعمیراتی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔
اس مہم سے جموں کشمیر کے لوگوں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے،اگرچہ ایل جی منوج سنہا نے یقین دہانی بھی کی کہ غریب و چھوٹے دکانداروں سے زمین واپس نہیں لی جائے گی۔جموں کشمیر کے ہر ضلع میں عوام شدید تشویش میں مبتلا ہیں،کہ کہیں ان کو اس مہم میں بے گھر نہ بنایا جائے۔ کئی لوگوں نے احتجاج بھی کیا کہ انتظامیہ نے ان کے چھوٹے دکانوں کو سیل کیا ہے یا منہدم کیا ہے۔
عام لوگوں و سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ منوج سنہا کی ہدایت کو متعلقہ افسران عملی جامہ نہیں پہنا رہی ہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے باضابطہ آڈر جاری کیا گیا، جس میں غریب لوگوں کو اس مہم سے استثنیٰ رکھا جائے گا۔
گزشتہ روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس مہم کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور جموں صوبوں میں اس مہم میں صاف جانبداری نظر آرہی ہے۔
وہیں پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ اس مہم میں۹۰ فی صد مسلم آبادی کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جبکہ جموں میں کچھ چنندہ افراد سے قبضہ ہٹایا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے تمام ضلع مجسٹریٹز و صوبائی کمشنرز کو ہدایت دی کہ اس کارروائی کو جاری رکھے اور پوری سرکاری اراضی و کاہچرائی سے قبضہ ہٹایا جائے۔
چیف سیکرٹری نے پولیس اور ضلع مجسٹریٹز کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اس مہم کے خلاف جو افراد یا فرد بات کرے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اس فرد یا افراد کے قبضے میں زمین کو واپس لیا جائے۔ وہیں عام لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر منوج سنہا نے یقین دہانی کی ہے کہ غرباء و چھوٹے دکانداروں کو اس مہم سے مستثنٰی رکھا گیا ہے تاہم اس کے متعلق ایل جی تحریری طور حکمنامہ جاری کیا جائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکز کانئی حج پالیسی کا اعلان ‘پرانی پالیسی کے مقابلے کئی بڑی تبدیلیاں

Next Post

کپوارہ میں غیر مقامی کنبے کے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
مقامی خبریں

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

2025-05-14
مقامی خبریں

سرحدی کشیدگی سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار، مستقل امن ناگزیر:ایم ایل اے سجاد شفیع

2025-05-14
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج
مقامی خبریں

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

2025-05-14
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

2025-05-14
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
مقامی خبریں

سعودی عرب کا ہندپاک جنگ بندی کا خیرمقدم

2025-05-14
مقامی خبریں

شوپیاں پہلگام حملے میں مشتبہ دہشت گردوں کے پوسٹر چسپاں

2025-05-14
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
Next Post
قاضی گنڈ اور پہلگام میں دو لاشیں برآمد

کپوارہ میں غیر مقامی کنبے کے پانچ افراد کی دم گھٹنے سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.