جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

مرکز کانئی حج پالیسی کا اعلان ‘پرانی پالیسی کے مقابلے کئی بڑی تبدیلیاں

خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد پر خصوصی توجہ ‘اخراجات کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-09
in مقامی خبریں
A A
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

Hajj

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

سرینگر//
مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور نے نئی حج پالیسی ۲۰۲۳ کا اعلان کردیا ہے‘ جس میں پرانی پالیسی کے مقابلے کئی بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
نئی حج پالیسی میں خواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس سے قبل کی پالیسی (۲۰۱۸تا۲۰۲۲) میں پہلی بار۴۵ برس سے زیادہ عمر کی خواتین محرم کے بغیر چار یا اس سے زیادہ کے گروپوں میں سفر کرنے کے لیے جا سکتی تھی، تاہم نئی پالیسی میں تنہا خاتون کو سفر حج میں جانے کی اجازت دی ہے۔ وہیں اخراجات کو کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔
بتایا جارہا ہے اب حج تقریباً۵۰ہزار تک سستا ہو گا۔ حج پروازوں کے لیے ۲۵؍ امبارکیشن پوائنٹس، مفت حج فارم سمیت کل حج کوٹے کا ۸۰ فیصدی حج کمیٹی آف انڈیا کو دییے جانے کا التزام کیا گیا ہے۔ سعودی کی مملکت کی شرائط کے تحت تنہا خواتین بھی درخواست دے سکتی، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی حج پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔
حج درخواست فارم کے لیے فیس وصول نہیں کی جائے گی، جب کہ اس سے قبل تمام درخواست گزاروں کو ۳۰۰ روپے کی فیس ادا کرنی ہوتی تھی۔
معذور افراد کو بقیہ درخواست گزاروں سے زیادہ ترجیح دی جائے گئی اس سے قبل معذور افراد بھی عام درخواست گزاروں کی طرح ہی درخواست دیا کرتے تھے۔ معذوروں کو اب بزرگ اور بغیر محرم کی خواتین کے ساتھ ترجیحی زمرے میں رکھا گیا ہے۔
پہلے عازمین حج سے بیگ، اٹیچی، چھتری اور چادر،حج کمیٹی سے لینی ہوتی تھی، تاہم نئی حج پالیسی میں عازمین سے ان تمام اشیاء کیلئے پیسہ وصول نہیں کیے جائیں گے۔
نئی حج پالیسی ۲۰۲۳ کے مطابق حج امبارکیشن پوائنٹس کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان پوائنٹس کی تعداد ۱۰ ہوا کرتی تھی، لیکن اب امبارکیشن پوائنٹس کی تعداد ۲۵کردی گئی ہے۔ ان ۲۵پوائنٹس میں سرینگر، رانچی، گیا، گوہاٹی، اندور، بھوپال، مینگلور، گوا، اورنگ آباد، واراناسی، جے پور، ناگپور، دہلی، ممبئی، کولکاتا، بینگلور، حیدرآباد، کوچن، چنائی، احمدآباد، لکھنؤ، کنور، وجیواڑا، اگرتلا، کالی کٹ، شامل ہے۔
نئی حج پالیسی کے تحت عازمین اپنی مرضی کے مطابق کوئی دو امبارکیشن پوائنٹس کا انتخاب کر سکتے ہیں، جب کہ اس سے قبل پرانی حج پالیسی میں اپنی مرضی سے امبارکیشن پوانٹس انتخاب کرنے کی اجازت نہیں تھی۔
نئی حج پالیسی کے مطابق عازمین سے ریال کے لیے پیسہ وصول نہیں کیے جائیں گے، جبکہ اس سے قبل عازمین سے ایک طے شدہ رقم وصول کی جاتی تھی جسے بعد میں ریال کی شکل میں عازمین کو دئے جاتے تھے یہ رقم۲۱۰۰ سعودی ریال ہوا کرتے تھے۔
نئی حج پالیسی ۲۰۲۳ کے تحت عازمین اپنے قریبی سرکاری ادارے سے فٹنیس ٹیسٹ کروا سکتے ہیں، جبکہ اس سے قبل پرانی حج پالیسی میں تمام عازمین کو ریاستی حج کمیٹیوں میں ٹیسٹ کرانا لازمی تھا۔
نئی حج پالیسی۲۰۲۳ میں وی آئی پی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے، جب کہ ۲۰۱۲ سے حج پالیسی میں وی آئی پی کوٹہ میں ۵۰۰ سیٹیں ہوا کرتی تھی۔ جن میں ۱۰۰ صدر جمہوریہ، ۷۵ نائب صدر جمہوریہ، ۷۵ وزیر اعظم‘۵۰ وزیر اقلیتی امور اور ۲۰۰ حج کمیٹی آف انڈیا کو دی جاتی تھیں، ان میں سے ۱۰۰ صدر جمہوریہ کی سیٹوں چھوڑ کر ۴۰۰ سیٹیں اب عام سیٹوں میں تبدیل کر دی گئی ہیں۔
نئی حج پالیسی کے تحت تمام ریاستوں سے حج کمیٹی سے کوئی ایک سرکاری افسر عازمین کے ساتھ سفر حج پر روانہ ہوگا تاکہ وہ سعودی عرب میں اپنی ریاست کے عازمین کا خیال رکھ سکے۔
رواں برس سفر حج کیلئے ۱۷۵۰۰۰ عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے اس بار نئی حج پالیسی ۲۰۲۳ کے مطابق۸۰ فیصد عازمین حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے اور۲۰ فیصد عازمین پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے فریضہ حج ادا کریں گے‘ اس سے قبل حج کمیٹی سے جانے والے عازمین کی فیصد کم تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی لوک سبھا میں پلاسٹک کی بوتلوں سے تیار واسکٹ پہن کر شرکت

Next Post

وادی میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے خالی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال

وادی میں دو لاکھ سے زائد کنال سرکاری زمین غیر قانونی قبضہ سے خالی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.