ایجنسیاں
جموں؍۱۴جولائی
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں دو مشتبہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد منگل کو متعدد دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کی دیر رات سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد کو ایک سڑک عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ (ایس او جی)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بھارتی فوج نے مشترکہ طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
فوٹیج کی بنیاد پر تلاشی ٹیموں نے بھنگھائی، ہسپلوٹ، کریوٹ، کوپرا ٹاپ اور ملحقہ جنگلاتی دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی تاکہ دونوں مشتبہ افراد کا سراغ لگایا جا سکے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا۔ (ایجنسیاں)










